جعلی پارلیمنٹ کو قانون سازی کا حق نہیں دے سکتے، فضل الرحمن

جعلی پارلیمنٹ کو قانون سازی کا حق نہیں دے سکتے، جلد تحلیل کرکے نئے انتخابات کرائے جائیں فضل الرحمن

جمیعت علمائے ا سلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کے قانونی اور آئینی حق کا تحفظ کریں گئے

معیشت اور ہرادارہ تباہ کردیا، پارلیمنٹ کوتحلیل کیا جائے اور نئے انتخابات کرائے جائیں،کارکنوں سے خطاب

جمیعت علمائے ا سلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ جعلی پارلیمنٹ کوقانون سازی کا حق نہیں دے سکتے، عوام کے قانونی اور آئینی حق کا تحفظ کریں گئے، پارلیمنٹ کوتحلیل کیا جائے اور نئے انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت تباہ کردی گئی اور یہ عیاشیاں کررہے ہیں۔ اس حکومت نے ہر ادارے کو تباہ کردیا ہے، لوگوں کو بےروزگار کردیا۔ عوام کو اشیائے خوردنوش دستیاب نہیں اور یہ کہتے ٹماٹر17 روپے کلو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے قانونی اور آئینی حق کا تحفظ کریں گئے۔ پارلیمنٹ کوتحلیل کیا جائے اور نئے انتخابات کرائے جائیں۔ اس جعلی پارلیمنٹ کو ہم قانون بنانے کا حق نہیں دے سکتے۔ہماری تحریک حکومت کا خاتمہ کرے گی۔ حکمرانوں کو ان کا چہرہ دکھانے کا وقت آگیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کو قبضہ گروپ نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔ سب سے بڑی ذمہ داری الیکشن کمیشن پرعائد ہوتی ہے۔ الیکشن2018ئ میں ووٹ کے تقدس کو پامال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ووٹ چوری کرکے حکومت بنانے کیلئے ملک حاصل نہیں کیا تھا۔ تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔ عوام کیلئے 

جمیعت علمائے ا سلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ جعلی پارلیمنٹ کوقانون سازی کا حق نہیں دے سکتے، عوام کے قانونی اور آئینی حق کا تحفظ کریں گئے، پارلیمنٹ کوتحلیل کیا جائے اور نئے انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت تباہ کردی گئی اور یہ عیاشیاں کررہے ہیں۔ اس حکومت نے ہر ادارے کو تباہ کردیا ہے، لوگوں کو بےروزگار کردیا۔ عوام کو اشیائے خوردنوش دستیاب نہیں اور یہ کہتے ٹماٹر17 روپے کلو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے قانونی اور آئینی حق کا تحفظ کریں گئے۔ پارلیمنٹ کوتحلیل کیا جائے اور نئے انتخابات کرائے جائیں۔ اس جعلی پارلیمنٹ کو ہم قانون بنانے کا حق نہیں دے سکتے۔ہماری تحریک حکومت کا خاتمہ کرے گی۔ حکمرانوں کو ان کا چہرہ دکھانے کا وقت آگیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کو قبضہ گروپ نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔ سب سے بڑی ذمہ داری الیکشن کمیشن پرعائد ہوتی ہے۔ الیکشن2018ئ میں ووٹ کے تقدس کو پامال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ووٹ چوری کرکے حکومت بنانے کیلئے ملک حاصل نہیں کیا تھا۔ تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔ عوام کیلئے کھانے پینے کی اشیا خریدنا محال ہوگیا ہے۔ حکمران عوام کے مسائل سے لاعلم ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.