سپریم کورٹ نے ن لیگ کی رہنما سمیرا ملک کی نااہلی معطل کردی

سپریم کورٹ نے انتخابات میں‌حصہ لینے کی اجازت دے دی سمیرا ملک کی تصویر اصلی ہے، تحقیق کے بغیرکیسے دستخط اور تصاویر کو جعلی کہہ سکتے ہیں، کسی عورت پر جعلسازی کا دھبہ نہیں لگنے دیں گے، چیف جسٹس
ن لیگ کے ٹکٹ پر این اے 93 خوشاب سے الیکشن لڑوں گی، سمیرا ملک

 سمیرا ملک خوب صورت و بااثر شخصیت اور ، ذہین سیاست داں ہیں

سمیرا ملک خوب صورت و بااثر شخصیت اور ، ذہین سیاست داں ہیں

شخصیات ویب ڈیسک

 سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف کے بعد مسلم لیگ (ن) کی رہنما سمیرا ملک کو بھی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔ سمیرا ملک نے2013میں این اے 69خوشاب سے انتخابات میں حصہ لیا اور الیکشن جیت گئیں تاہم ان کے مقابلے میں  امیدوارملک عمر اسلم اعوان نے ان کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی تھی جس پرالیکشن ٹریبونل نے انہیں نااہل قراردے دیا تھا۔

 سمیرا ملک کو2013میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بینچ نے جعلی ڈگری کیس میں‌نااہل قراد دے دیا تھا

سمیرا ملک کو2013میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بینچ نے جعلی ڈگری کیس میں‌نااہل قراد دے دیا تھا

ان کی نااہلیت کا فیصلہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بینچ نے سنایا تھا۔سمیرا ملک نے سپریم کورٹ سے الیکشن میں حصہ لینے اور کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دینے کی درخواست کی جس کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میںہوئی۔سپریم کورٹ نے نظر ثانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سمیرا ملک کی نااہلی کو معطل کردیا اور عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔مسلم لیگ ن کی رہنماسمیرا ملک نے نااہلی ختم ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ کے ٹکٹ پر این اے 93 خوشاب سے الیکشن لڑوں گی۔

 سپریم کورٹ‌نے سمیرا مللک کی ناہلی معطل کردی، کسی عورت پر جعلسازی کا دھبہ نہیں لگنے دیں گے،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے فیصلے میں ریمارکس

سپریم کورٹ‌نے سمیرا مللک کی ناہلی معطل کردی، کسی عورت پر جعلسازی کا دھبہ نہیں لگنے دیں گے،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے فیصلے میں ریمارکس

سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ فارنسک رپورٹ کے مطابق سمیرا ملک کی تصویر اصلی ہے، تحقیق کے بغیر کیسے دستخط اور تصاویر کو جعلی کہہ سکتے ہیں، اب تو جانچ کے لیے سائنسی طریقے موجود ہیں، کسی عورت پر جعلسازی کا دھبہ نہیں لگنے دیں گے۔ واضح رہے سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے الیکشن میں حصہ لینے والے امیداروں کے لیے گریجویشن کی ڈگری کو ضروری قرار دیا تھاتاہم الیکشن 2008میں جب پیپلزپارٹی کی حکومت برسراقتدار آئی توانہوں نے گریجویشن کی شرط کو ڈکٹیٹر کی شق قراردے کر18ویں ترمیم میں اسے ختم کردیا تھا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ سابق صدر پرویز مشرف کو الیکشن 2018میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دے چکی ہے۔

ن لیگ کے ٹکٹ پر این اے 93 خوشاب سے الیکشن لڑوں گی، سمیرا ملک

ن لیگ کے ٹکٹ پر این اے 93 خوشاب سے الیکشن لڑوں گی، سمیرا ملک

Facebook Comments

POST A COMMENT.