عورتوں کا وراثت میں حق نہ دینا صریحاً قرآن و حدیث اور آئینِ پاکستان کے منافی ہے

عورتوں کا وراثت میں جائز حق نہ دینا صریحاً قرآن و حدیث اور آئینِ پاکستان کے منافی ہے، وزارت انسانی حقوق کی آگاہی مہم

آگاہی مہم کا مقصد وراثت میں خواتین کے حقوق کے بارے میں عوام کو باشعور کرنا ہے، وفاقی وزیرشریں مزاری

شخصیت ویب ڈیسک

”خاندانی اور معاشرتی دباﺅمیں آ کر عورتوں کا وراثت میں جائز حق نہ دینا صریحاً قرآن و حدیث اور آئینِ پاکستان کے منافی ہے۔“ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کا ا یہ وڈیو بیان وزارت انسانی حقوق کی خواتین کو وراثت کے حقوق کے حوالے سے شروع کی گئی آگاہی مہم کا حصہ ہے ۔انسانی حقوق کی وفاقی وزیر ڈاکٹرشیریں مزاری نے کہنا ہے کہ وزارت انسانی حقوق نے خواتین کو وراثت کے حقوق کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کی ہے جس کا مقصد خواتین کے حقوق کے بارے میں عوام کو باشعور کرنا ہے تاکہ وہ خواتین کو وراثت میں ان کا جائز حق دینے کے قوانین سے آگاہ ہو سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام اورپاکستان کا آئین خواتین کو وراثت کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور اس سلسلے میں واضح رہنمائی فراہم کرتاہے۔انسانی حقوق کی وزارت کی طرف سے مفت قانونی امداد فراہم کرنے کے

”خاندانی اور معاشرتی دباﺅمیں آ کر عورتوں کا وراثت میں جائز حق نہ دینا صریحاً قرآن و حدیث اور آئینِ پاکستان کے منافی ہے۔“ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کا ا یہ وڈیو بیان وزارت انسانی حقوق کی خواتین کو وراثت کے حقوق کے حوالے سے شروع کی گئی آگاہی مہم کا حصہ ہے ۔انسانی حقوق کی وفاقی وزیر ڈاکٹرشیریں مزاری نے کہنا ہے کہ وزارت انسانی حقوق نے خواتین کو وراثت کے حقوق کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کی ہے جس کا مقصد خواتین کے حقوق کے بارے میں عوام کو باشعور کرنا ہے تاکہ وہ خواتین کو وراثت میں ان کا جائز حق دینے کے قوانین سے آگاہ ہو سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام اورپاکستان کا آئین خواتین کو وراثت کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور اس سلسلے میں واضح رہنمائی فراہم کرتاہے۔انسانی حقوق کی وزارت کی طرف سے مفت قانونی امداد فراہم کرنے کے لیے 1099ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.