مستونگ میں دھماکا نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت128 افراد شہید،متعدد زخمی

بنوں میں اکرم درانی کے قافلے پرحملہ،جاں بحق، 53زخمی،رہنما ایم ایم ایم اے بال بال بچ گئے

ویب ڈیسک

مستونگ میں انتخابی مہم کے دوران خود کش دھماکے میں   بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی سمیت123افراد شہیداور200سے زائد زخمی ہو گئے، اکثرزخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے،دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنےو الے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کرشواہداکٹھاکرنے شروع کردیئے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں اور میتوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ، خودکش حملہ آور کے اعضا  مل گئے ، حملہ آور کی عمرتقریباً25 سال تھی، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ، چھٹی پر موجود ڈاکٹروں اور طبی عملے کو واپس طلب کرلیا گیا، نواب زادہ سراج رئیسانی  پی بی 35 مستونگ سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی تھے۔تفصیلات کے مطابق  بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں واقع کلی بمبور میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نوابزدہ سراج رئیسانی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک چار دیوار ی میں کارنر میٹنگ جاری تھی کہ اسی دوران خودکش حملہ آور نے سٹیج کے قریب آکر اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت123افراد شہید جبکہ200سے زائد زخمی ہوگئے ،دھماکے کے وقت نوابزادہ سراج رئیسانی سٹیج پر تقریر کرنے کیلئے آرہے تھے اور شرکا کی ایک بڑی تعداد انکے ساتھ  کھڑی تھی ، سراج رئیسانی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے،لشکری رئیسانی نے خود کش حملے میں سراج رئیسانی کے شہید ہونے کی تصدیق کردی،نگران صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان آغا عمر بنگلزئی نے  خودکش دھما کے میں بی اے پی کے رہنما نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت123افرادکے شہید  اور200سے زائدکے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔بم ڈسپوزل سکواڈ نے  مستونگ دھماکہ  کو خود کش قرار دیتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 16 سے 20 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے  نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان، آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی ، پی بی 35 مستونگ سے عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کی شہادت کے بعد حلقے میں الیکشن ملتوی کردیا گیا جب کہ پی بی 35 مستونگ میں انتخاب ضمنی الیکشن کے ساتھ ہوگا، ذرائع کے مطابق اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور ہسپتالوں کا عملہ بلا لیا گیا، بہت سے زخمیوں کی تعداد ابھی تک تشویشناک ہے جس کی وجہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.