پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ڈالر 150 ، سونا 72ہزار روپے فی تولہ ہوگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ڈالر 150 ، سونا 72ہزار روپے فی تولہ ہوگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں89.93فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی، سرمایہ کاروں کو مزید 1کھرب33ارب67کروڑروپے کا نقصان
پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ بھی جاری رہا،امریکی ڈالر اور سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی، روپیہ کے مقابلے میں دیگر کرنسیوں کی قدرمیں اضافہ کا رحجان بھی برقرار
شرح سود بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر تذبذب کا شکار سرمایہ کارپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سے سرمایہ نکالنے کو ترجیح دینے لگے ، رپورٹ

شخصیات ویب رپورٹ

کراچی،ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جمعہ کو بھی برقرار رہا ، سونا بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ اسٹاک مارکٹ میں شدید مندی کا رحجان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید75پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خریدمیں2.50روپے اور قیمت فروخت میں2.00روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجس سے ڈالرکی قیمت نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔

 پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال یواے ای درہم اوردیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی تیزی ریکارڈ کی گئی


پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال یواے ای درہم اوردیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی تیزی ریکارڈ کی گئی

انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید147.00روپے سے بڑھ کر147.75روپے اور قیمت فروخت147.50روپے سے بڑھ کر148.25روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں2.50روپے اورقیمت فروخت میں2.00روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید146.00روپے سے بڑھ کر148.50روپے اورقیمت فروخت147.50روپے سے بڑھ کر149.50روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی اس کے علاوہ دن کے اوقات میں ڈالر 150روپے میں فروخت ہونے اور ڈالر کی فروخت بند ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔ دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا اوریوروکی قیمت خریدمیں3.00روپے اورقیمت فروخت میں3.30روپے جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید میں1.00روپے اور قیمت فروخت میں1.20روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں یوروکی قیمت خرید162.50روپے سے بڑھ کر165.50روپے اورقیمت فروخت165.50روپے سے بڑھ کر168.80روپے جبکہ برطانوی پاو¿نڈکی قیمت خرید187.00روپے سے بڑھ کر188.00روپے اورقیمت فروخت189.80روپے سے بڑھ کر191.00روپے ہوگئی۔اسی طرح سعودی ریال کی قیمت میں50پیسے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید میں45پیسے اورقیمت فروخت میں25پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں سعودی ریال کی قیمت خرید39.00روپے سے بڑھ کر39.50روپے اورقیمت فروخت39.50روپے سے بڑھ کر40.00روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید39.80روپے سے بڑھ کر40.25روپے اورقیمت فروخت40.50روپے سے بڑھ کر40.75روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے اور قیمت فروخت23.20روپے پرمستحکم رہی۔ علاوہ ازیں بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں10ڈالر کی کمی تاہم روپے کی بے قدری کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید400روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں400روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں343روپے کامزیداضافہ ریکارڈ کیا گیااورفی تولہ سونے کی قیمت71700روپے سے بڑھ کر72100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت61471روپے سے بڑھ کر61814روپے ہوگئی البتہ چاندی کی فی تولہ قیمت850روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت728.73روپے پرمستحکم رہی۔ دریں اثنا ڈالر کی اونچی اڑان اور شرح سود بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر سرمایہ کارتذبذب کا شکار رہے اور انہوں نے سرمایہ نکالنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میںپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کوشدید مندی چھائی رہی جب کہ89.93فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو مزید 1کھرب33ارب67کروڑروپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔اورکاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت16.76فیصدکم رہا۔ کاروبارکے آغاز سے ہی کے ایس ای100انڈیکس دوران ٹریڈنگ 33007پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا لیکن 33ہزار کی نفسیاتی حد گرنے سے قبل سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کی گئی جس کے نتیجے میںمیں سے میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 33100کی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس804.50پوائنٹس کمی سے33166.62 پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس425.40پوائنٹس کمی سے15733.71پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1843.14پوائنٹس کمی سے51963.15پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس494.96پوائنٹس کمی سے24582.48پوائنٹس پربندہوا۔مجموعی طور پر329کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے31کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿میں اضافہ،286کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب33ارب67کروڑ54لاکھ89ہزار152روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر68کھرب11 ارب27 کروڑ78لاکھ24ہزار941روپے ہوگئی۔جمعہ کومجموعی طور پر9کروڑ3 لاکھ73ہزار270شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت1کروڑ82لاکھ5ہزار900شیئرزکم ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.