آئی ایم ایف سے معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائے، اپوزیشن ارکان سینیٹ

آئی ایم ایف سے معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائے، اپوزیشن ارکان سینیٹ 
آئی ایم ایف معاہدے سے ملک میں نئی سونامی آئیگی ، بجلی اور گیس کے قیمتوں میں اضافہ ہوگا، پی آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد منتقلی کے خلاف قرارداد منظور

آئی ایم ایف معاہدے سے ملک میں نئی سونامی آئیگی ، بجلی اور گیس کے قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ سینیٹ اجلاس میں بحث
حکومت مہنگائی بھی ، سینہ زوری بھی کرتی ہے: عثمان کاکڑ، ایران امریکا جنگ پر کیا رول ہوگا: رضا ربانی، ، دال میں کچھ کالا ہے: شیری رحمان

وزیراعظم عبادت سمجھ کر حکومت کررہے : حکومتی ارکان، سینیٹ میں سی ایس ایس امتحان اردو میں لینے کی قرارداد منظور

شخصیات ویب رپورٹ

پارلیمنٹ ہائوس

پارلیمنٹ ہائوس

اسلام آباد ،اپوزیشن ارکان سینٹ نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ معاہدے سے ملک میں نئی سونامی آئیگی ، بجلی اور گیس کے قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ سینیٹ اجلاس میں تحریک التوائ پر بحث کرتے ہوئےرضاربانی نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کا معاہدہ طے پا گیا ہے، محترم وزیر نے ٹی وی پر کہا معاہدہ طے ہو گیا ہے، اگر ایران اور امریکہ کی جنگ ہوگئی تو پاکستان کا آئی ایم ایف کے نیچے کیا رول ہوگا۔مشتاق احمد نے کہاکہ یہ بیل ا?و?ٹ پیکج نہیں،سیل ا?و?ٹ پیکج ہے۔ سراج الحق نے کہاکہ جب تک اردوکوسرکاری زبان کی حیثیت نہیں دی جاتی ملک ترقی نہیں کرسکتاہے۔سینیٹر پرویز رشید نے کہانیا پاکستان تو نظر نہیں ا?یامگر مہنگا پاکستان ملا ہے۔وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب نے بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ پاکستان بیرون ملک سے تیل برآمد کرنے والا ملک ہے، عوام کو 58 ارب روپے کا ریلیف دیا جو ریکارڈ ہے، پاکستان میں بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں تیل کی قیمتیں کم ہیں،گزشتہ حکومت سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کا 230 ارب روپے کا گردشی قرضہ چھوڑ کر گئی ، 31 دسمبر 2020ئ تک 450 ارب گردشی قرضہ ختم کر دیں گے۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان اور حکومتی سینیٹر فیصل جاوید کے درمیان نوک جھوک ، جملے کسنے سے ایوان میں قہقے گونج اٹھے، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے خلاف قرارداد پیش کی گئی جس کو منظور کرلیا گیا ،حکومت اور اتحادیوں کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کی گئی۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ دال میں کچھ کالا ہے، ون یونٹ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے قومی ایئرلائن کا ہیڈ آفس تبدیل کیا تو نیا پنڈورہ بکس کھل جائے گا۔ وزیرہوابازی غلام سرور نے ہیڈکوارٹر کراچی میں رہنے کی مخالفت کردی۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبا کیلئے وزیر اعظم سکالرشپ پروگرام میں مزید پانچ سال تک توسیع، سی ایس ایس کا امتحان انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں لینے کی قرارداد یں اتفاق رائے سے منظورکرتے ہوئے ملک میں سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں اسلام ا?باد کے طلباءکے لئے الگ کوٹہ مختص کرنے کی قرارداد مسترد کر دی۔ گوادر ہوٹل حملے کے شہدائکے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔

دال میں کچھ کالا ہے ، شیری رحمان

دال میں کچھ کالا ہے ، شیری رحمان

Facebook Comments

POST A COMMENT.