آئی ایم ایف کے پاس جانا وزیراعظم کا کام نہیں،سنیٹرمولابخش چانڈیو

آئی ایم ایف کے پاس وزیراعظم کا خود جانا اپنی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار ہے
وزیراعظم بھی وہ جو آئی ایم ایف سے قرضہ لینے سے خودکشی کو ترجیح کا دعوی کرتے تھے۔عمران خان عالمی مالیاتی ادارے کے پاس جانے کو بھیگ مانگنا سمجھتے، خود گئے تو کیا مانگا؟ سنیٹر مولا بخش چانڈیو

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سنیٹر مولا بخش چانڈیونے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا خودعالمی مالیاتی ادارے کے پاس جانا اپنی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار ہے، آئی ایم ایف کے پاس جانا وزیراعظم کا نہیں وزیرخزانہ کا کام ہے۔پیرکوجاری بیان میں سنیٹرمولابخش چانڈیو نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو اپنے وزیرخزانہ پر بھروسہ کرنا چاہئے تھا۔عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو خود چل کر آئی ایم ایف کے پاس گئے۔ وزیراعظم کا خودعالمی مالیاتی ادارے کے پاس جانا اپنی معاشی ٹیم کی ناکامی کا اعتراف ہے۔انہوں نے کہا وزیراعظم بھی وہ جوعالمی مالیاتی ادارے سے قرضہ لینے سے خودکشی کو ترجیح کا دعوی کرتے تھے۔عمران خان عالمی مالیاتی ادارے کے پاس جانے کو بھیگ مانگنا سمجھتے، خود گئے تو کیا مانگا؟

Facebook Comments

POST A COMMENT.