آل پارٹیز کانفرنس میں نواز شریف کی فوج کے خلاف تقریر پر بھارت میں جشن ، وفاقی وزرا کا سخت ردعمل

آل پارٹیز کانفرنس چوروں کی ہے اس میں تقاریز کاجشن صرف بھارت میں منایا جارہا ہے، بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ، مراد سعید
آل پارٹیز کانفرنس تضادات کا مجموعہ ہے، اس سے مایوسی کا پیغام ملا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا پریس کانفرنس میں رد عمل
نواز شریف چیزوں کو متنازع بنا کر ملک کی خدمت کر رہے ہیں نہ ہی جمہوریت کی، سابق وزیراعظم عوام کو بیوقوف نہ سمجھیں، شبلی فراز
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے
نواز شریف کسی طو بھی فواد چوہدری سے کم صحت مند نہیں لگ رہے تھے، فاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کانواز شریف کی صحت پر تبصرہ

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ : سلیم آذر

Saleem Aazar Chief Editor Shakhsiyaat.com

Saleem Aazar Chief Editor Shakhsiyaat.com

آل پارٹیز کانفرنس میں فوج کے خلاف نواز شریف کی تقریر کے ردعمل میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں ہونے والی تقاریر پر سب سے زیادہ شادیانے انڈیا میں بج رہے ہیں۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں وفاقی وزرا شبلی فراز، اسد عمر اور فواد چوہدری کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا حزب اختلاف کی جانب سے ہر اس ادارے کو نشانہ بنایا گیا جس سے وہ خائف ہیں۔ اپوزیشن کی مراد اور منزل یہی ہے کہ نیب کو لپیٹ دیا جائے۔
انہوں نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کو تضادات کا مجموعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مایوسی کا پیغام ملا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف نے انتخابات کے عمل کو مشکوک بنانے کی کوشش کی تاہم تاریخ اور حقائق کچھ اور بتاتے ہیں۔
نواز شریف تین بار وزیر اعظم بنے اور وہ انتخابات ان کی نظر میں درست تھے۔ ’جب وہ الیکشن جیتے تو انتخابات ٹھیک تھے اور جب ہار گئے تو وہ غلط، شاید انہیں شفاف الیکشن کی عادت نہیں۔

آل پارٹیز کانفرنس میں نواز شریف کی فوج کے خلاف تقریر پر بھارت میں جشن منایا جارہا ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

آل پارٹیز کانفرنس میں نواز شریف کی فوج کے خلاف تقریر پر بھارت میں جشن منایا جارہا ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

نواز شریف شفاف انتخابات کے نتیجے میں ان کی حکومت نہ بن سکنے پر سیخ پا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے کہ چیزیں اس کی مرضی کے مطابق ہوں تو ٹھیک ورنہ غلط، اگر عدالت ان کے حق میں فیصلہ دے تو ٹھیک، خلاف دے تو وہ ٹھیک نہیں ہے۔
شبلی فراز نے کہاکہ نواز شریف چیزوں کو متنازع بنا کر ملک کی خدمت کر رہے ہیں اور نہ ہی جمہوریت کی۔ نوازشریف عوام کو بیوقوف نہیں سمجھیں
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے نواز شریف کی صحت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’وہ کسی طور فواد چوہدری سے کم صحت مند نہیں لگ رہے تھے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تقریر پر سب سے زیادہ خوشی انڈیا میں محسوس کی گئی۔
انڈین میڈیا میں ایسی خبریں شائع ہوئیں ’نواز شریف فوج پر حملے کے ساتھ سیاست میں واپس آ گئے ہیں۔

 نواز شریف چیزوں کو متنازع بنا کر ملک کی خدمت کر رہے ہیں اور نہ ہی جمہوریت کی۔ نوازشریف عوام کو بیوقوف نہیں سمجھیں، وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز

نواز شریف چیزوں کو متنازع بنا کر ملک کی خدمت کر رہے ہیں اور نہ ہی جمہوریت کی۔ نوازشریف عوام کو بیوقوف نہیں سمجھیں، وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز

وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ چوروں کی مجلس کے شرکا اور اداروں کو باہر جاکر ٹارگٹ کرنے والے ملاقات کے لیے وقت بھی مانگتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو چوروں کی مجلس ہوئی ہے اس کے بعد جشن صرف بھارت میں منایا جارہا ہے، جبکہ بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے۔
مراد سعید نے کہا کہ سیلاب، زلزلہ یا کورونا ہو تو اس پر فوج کی مدد لی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو متنازع نہ بنایا جائے، یہ لوگ ملاقاتوں کے لیے وقت مانگتے ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف نے اپنی سیاست خود دفن کردی ہے۔ انھوں نے پیش گوئی کہ کہ نواز شریف برطانیہ میں سیاسی پناہ لیں گے اور اب کبھی وطن واپس نہیں آئیں گے
ان کی واپسی کی امید رکھنے والے اپنی رائے بدل لیں، سابق وزیراعظم کی واپسی کی گنجائش نہیں بچی۔

 نواز شریف کسی طور بھی فواد چوہدری سے کم صحت مند نہیں لگ رہے تھے ، وفاقی وزیر اسد عمر کا نواز شریف کی صحت پر تبصرہ

نواز شریف کسی طور بھی فواد چوہدری سے کم صحت مند نہیں لگ رہے تھے ، وفاقی وزیر اسد عمر کا نواز شریف کی صحت پر تبصرہ

 

Facebook Comments

POST A COMMENT.