احمد شہزاد کا ڈوب ٹیسٹ مثبت آ گیا، پابندی لگنے کا خدشہ، نئی مشکل میں پھنس گئے

احمد شہزاد  ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد اب وہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے رکن ہیں

احمد شہزاد کا خراب کارکردگی کی وجہ سے ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا

کرکٹرز نے کون سی ممنوعہ دوا کب اور کیوں استعمال کی بورڈ تحقیقات کرے گا، موقف پیش کرنے کا موقع بھی دیا جائے گا

  ان کے بارے میں کارروائی کا تعین ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کرے گی

شخصیات ویب ڈیسک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر پے در پے مشکلات کا شکار ہیں، ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد اب وہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے رکن ہیں تاہم ایک طرف توخراب کارکردگی کی وجہ سے ان کا ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہا ہے تو دوسری طرف وہ نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کا ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا جو مثبت آگیا ہے جس کی وجہ سے ان پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔ انہیں کم سے کم تین ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔پاکستان کی سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے انکشاف کیا کہ احمد شہزاد پر ممنوعہ قوت بخش ادویات استعمال کرنے کا الزام ثابت ہوگیا ہے اور ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد احمد شہزاد کی زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت پر غور نہیں کیا جائے گا۔احمد شہزاد کی جگہ محمد حفیظ اور شان مسعود پاکستانی ٹیم میں شمولیت کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپنر کے بارے میں کارروائی کا تعین ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کرے گی جب کہ بورڈ تحقیقات کرے گا کہ انہوں نے کون سی ممنوعہ دوا کب اور کیوں استعمال کی تاہم احمد شہزاد کو بھی مو ¿قف پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا پھر ان کی سزا کا تعین ہوگا۔پی سی بی قوانین کے تحت پہلی بار مثبت ڈوپ ٹیسٹ پر 3 ماہ یا کم سزا ہوتی ہے، دوسری بار اسی جرم پر 3 ماہ سے 2 سال اور تیسری بار تاحیات پابندی عائد کردی جاتی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.