اردوانجمن برلن کی ہندوستان کے معروف شاعرسید فردوسی کے اعزاز میں استقبالیہ

اردو انجمن برلن نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہندوستان سے جرمنی تشریف لائے ہوئے معروف شاعر وافسانہ نگارسیدفرودسی کے اعزاز میںایک ادبی تقریب کا انعقاد کیا

جب شام ڈھلی

آل انڈیا ریڈیو دہلی کے ڈائریکٹر عبید نیازی، اردو انجمن برلن کے صدر عارف نقوی، افسانہ نگار وشاعر
اور اردوانجمن کے نائب صدرانور ظہیر رہبر، بزم ادب برلن کے جنرل سیکریٹری سرور غزالی، آئن اسٹائن فائونڈیشن کے بانی سنیل سین گپتا، پاکبان انٹرنیشنل برلن کے چیف ایگزیکٹو ظہور احمد ، ڈریسڈن یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر احمد عمر، پاکستان و انڈیا کمیونٹی کے ممبران محمد معین شمیلا فردوس اور دیگر افراد شریک ہوئے

پاکستان و جرمنی کی معروف شاعرہ ،افسانہ نگار سفرنامہ نگار ، کئی کتابوں کی مصنفہ ،پاکبان انٹرنیشنل کی ریزیڈنٹ ایڈیٹر عشرت معین سیما نے تقریب میں اپنا تازہ کلام سنایا اور مہمان سید فردوسی کو اپنی کتابیں پیش کیں

2 a

رپورٹ : مطیع اللہ (برلن)

اردو انجمن برلن نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہندوستان سے جرمنی تشریف لائے ہوئے معروف شاعر وافسانہ نگارسیدفرودسی کے اعزاز میںایک ادبی تقریب کا انعقاد کیا جس میں آل انڈیا ریڈیو دہلی کے ڈائریکٹر عبید نیازی، اردو انجمن برلن کے صدر عارف نقوی، معروف افسانہ نگار وشاعر اور اردوانجمن کے نائب صدرانور ظہیر رہبر، پاکستان و جرمنی کی معروف شاعرہ وافسانہ نگار اور کئی کتابوں کی مصنفہ پاکبان انٹرنیشنل کی ریزیڈنٹ ایڈیٹر عشرت معین سیما، معروف ادبی تنظیم بزم ادب برلن کے جنرل سیکریٹری سرور غزالی، آئن اسٹائن فاو ¿نڈیشن کے بانی سنیل سین گپتا، پاکبان انٹرنیشنل برلن کے چیف ایگزیکٹو ظہور احمد ، ڈریسڈن یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر احمد عمر، پاکستان و انڈیا کمیونٹی کے ممبران محمد معین ، شمیلا فردوس اور دیگر افراد شریک ہوئے ۔ تقریب میں سید احمد فردوسی کو جرمنی میں خوش آمدید کہا گیا اور انہیں گلدستہ پیش کیاگیا۔ سید فردوسی نے تقریب کے شرکا ، اردو انجمن برلن اور اردو ادب برلن کا شکریہ ادا کیا اور جرمنی میں اردو کے لیے فروغ کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہا۔

3a

ہندوستان کے ادبی حلقے کی جانب سے انجمن برلن کی خدمات پر تہنیتی پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  انجمن برلن یورپ اور جرمنی میں اردوکے فروغ کے لیے جس طرح کوشاں ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں انڈیا میں ہوں ۔ یہاں تقریب کے سب شرکا میرے لیے اجنبی ہیں لیکن اردو نے ہمیں ایک لڑی کی طرح جوڑ دیاہے۔ اس موقع پر آل انڈیا ریڈیو کے ڈائریکٹر عبید نیازی نے کہا کہ اردوانجمن برلن کی اردو کے فروغ کے لیے خدمات قابل تحسین ہے۔ دیار غیر میں رہتے ہوئے اردو کے فروغ میں ان کا کردار قابل تعریف ہے۔ان کی یہی کوشش اردو کے محبان کو آپس میں ملانے میں کامیاب رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برلن میں طویل عرصے سے اردو کی خدمت کرنے والی یہ عظیم ہستیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ اردو انجمن کی بنیاد مستقبل میں اردوسے محبت کرنے والوں کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہوگی۔

4a
اردوانجمن برلن کے صدر افسانہ نگار و شاعر عارف نقوی نے کہا کہ ہم اردوکے فروغ میں اپنا ادنا سا کردار ادا کرنے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ کہ اردو کو زندہ رکھا جاسکے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہندوستان و پاکستان سے آنے والے شاعروں کی عزت افزائی کی جائے تاکہ اردو کو فروغ ملے انہوں نے کہا کہ اردوانجمن برلن ہمیشہ بڑی تقریبات کا اہتمام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم جرمنی میں محدود وقت کے لیے آنے والے مہمانوں کے اعزاز میں اس طرح کی استقبالیہ تقریبات منعقد کرتے ہیں۔ اس طرح کی تقریبات میں شاعر وافسانہ نگار اپنے نئے لکھے گئے اشعار و افسانے پیش کرتے ہیں اور ایک دوسرے کی اصلاح بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طریقے کی چھوٹی تقریبات ہمیشہ حوصلہ افزا ہوتی ہیں۔

6a

تقریب میں اردو انجمن برلن کے نائب صدر انور ظہیر رہبر، عشرت معین سیما، عارف نقوی نے اپنے اپنا تازہ کلام پیش کیا اور شرکا سے بھرپور داد وصول کی۔ بعد ازاں تقریب کے مہمان خصوصی سید احمد المعروف سید فردوسی نے اپنے اشعار پیش کئے اورشرکاسے دا وصول کی۔ تقریب کے اختتام پر اردو انجمن برلن عارف نقوی، انور ظہیر رہبر، بزم ادب کے سرورغزالی، عشرت معین سیما نے مہمان خصوصی کو اپنی اپنی کتابیں بطور تحفہ پیش کیں۔ بعد ازااں تقریب میں شرکا کے لیے ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا۔

Ishrat 111

Facebook Comments

POST A COMMENT.