اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی ،چوہدری سرور گورنر پنجاب نامزد

فاٹا اورپختونخواہ پرویزخٹک اور سندھ کے ممبران سے ممبران اسمبلی سے عارف علی کو ذمے داری سپرد

شخصیات ویب ڈیسک

اسلام آباد،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی اورچوہدری سرورکوگورنر پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسد قیصر قومی اسمبلی میں اسپیکر کے امیدوار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اسد قیصر پختونخواہ اسمبلی میں 5 سال اسپیکر رہے۔ وہ پارلیمانی آداب اورروایات سے واقف ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسد قیصر کا پختونخواہ اسمبلی میں اپوزیشن کے ساتھ بھی اچھا رویہ تھا۔ عمران خان نے اسد قیصر کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے اسپیکر کا فیصلہ کیا۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب کے لیے نامزد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد سرور بطور گورنر پنجاب وفاق کی نمائندگی کریں گے۔ چوہدری سرور پنجاب کی سیاست سے بخوبی واقف ہیں، ان کے سیاسی تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔شاہ محمود نے کہا کہ فاٹا اور پختونخواہ ممبران اسمبلی سے رابطے کے لیے پرویز خٹک کو ذمہ داری دی ہے۔ سندھ کے ممبران سے رابطہ رکھنے کے لیے عارف علوی کو ذمہ داری دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سینٹرل پنجاب کے ممبران سے شفقت محمود رابطہ رکھیں گے، مغربی پنجاب کے ممبران سے چوہدری سرور رابطے میں رہیں گے، ’شمالی پنجاب کے ممبران سے عامر کیانی رابطے میں رہیں گے، جنوبی پنجاب کے ممبران سے میں رابطے میں رہوں گا‘۔

ا

Facebook Comments

POST A COMMENT.