کور کمانڈرز کانفرنس میں انسداد دہشتگردی مہم جاری رکھنے کا فیصلہ

کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی سلامتی لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا

شخصیات ویب ڈیسک
راولپنڈی,آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں انسداد دہشتگردی مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ اجلاس میں ملک میں دیرپا امن کیلئے انسداد دہشتگردی مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔کانفرنس میں ملکی سلامتی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔آپریشن درالفساد کے تحت کارروائیوں اور ملکی استحکام سے متعلق امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا جب کہ ملکی سلامتی کے استحکام کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں محرم الحرام میں سیکیورٹی قائم رکھنے کے لیے خفیہ ایجنسیوں کے کردار کو سہراہا گیا، آرمی چیف نے چین کے دورے سے متعلق کور کمانڈرز کو اعتماد میں لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں انسداد دہشتگردی مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ کانفرنس میں ملکی سلامتی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔آپریشن درالفساد کے تحت کارروائیوں اور ملکی استحکام سے متعلق امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا جب کہ ملکی سلامتی کے استحکام کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا

Facebook Comments

POST A COMMENT.