انڈونیشیا کی نجی ایئرلائن کا طیارہ 189 مسافروں سمیت سمندر میں گرکرتباہ

انڈونیشیا میں نجی ایئرلائن کا مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا

ابھی تک کسی کے زندہ بچ جانے کے اطلاع نہیں،

حادثے کی شکار پرواز جے ٹی  610جکارتا سے پنگ کل پنانگ جارہی تھی

 

شخصیات ویب رپورٹ

انڈونیشیا میں نجی ایئرلائن کا مسافرطیارہ سمندرمیں گر کرتباہ ہوگیا جس میں عملے سمیت 189 افراد سوار تھے۔انڈونیشیا میں نجی ایئرلائن کا مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ابھی تک کسی کے زندہ بچ جانے کے اطلاع نہیں،غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حادثے کی شکار پرواز جے ٹی 610انڈونیشیا کے شہر جکارتا سے پنگ کل پنانگ جارہی تھی۔نجی فضائی کمپنی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ اُڑان بھرنے کے 13منٹ بعد ریڈار سے اچانک غائب ہوا اورایئرٹریفک کنٹرول سے اس کا رابطہ ٹوٹ گیا۔طیارہ گرنے کے ممکنہ مقام پرامدادی کارروائی شروع کردی گئی ہے،انڈونیشیا کے وزیرٹرانسپورٹ کے مطابق طیارے میں 3بچوں اور عملے کے 7ارکان سمیت 188افراد سوارتھے۔ذرائع کے مطابق تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ جاوا کے سمندر میں تیل کے کنویں کے قریب سے مل گیا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6بج کر 10منٹ پر جکارتا سے روانہ ہوا اور 7بج کر 20منٹ پر اسے اپنی منزل پر پہنچنا تھا۔حادثے کا شکار ہونے والا انڈونیشی طیارہ جکارتا سے سماٹرا کے جزیرے جارہا تھا،ٹیک آف کے 13 منٹ بعد طیارے کا رابطہ منقطع ہوگیا،سرچ ٹیم کو سمندرمیں طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔ڈیزازسٹرایجنسی حکام نے سمندر میں موجود مسافروں کے اسمارٹ فون،کتابیں،بیگ اوردیگر اشیاء کی تصویریں شیئر کی ہیں۔عالمی ایوی ایشن ٹریکنگ ویب سائٹ کےمطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ نیا تھا جو اگست میں ایئرلائن کے حوالے کیا گیاتھا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.