آرمی چیف نے 12خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

سزا پانیوالے دہشتگرد بیگناہ شہریوں،مسلح افواج اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں پرحملوں میں ملوث تھے

ویب ڈیسک

راولپنڈی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق سزا پانے والے دہشتگرد بیگناہ شہریوں، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پرحملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گرد 8 جوانوں اور26 شہریوں کے قتل میں ملوث تھے جبکہ انہوں نے133 افراد کو زخمی بھی کیا،دہشتگردوں نے مرکزی امام بارگاہ پارہ چنارپربھی حملہ کیا تھا،دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و دھماکا خیزمواد بھی برآمد ہوا تھا،انکے مقدمات خصوصی فوجی عدالتوں میں چلائے گئے تھے۔اس کے علاوہ شہری احسان اللہ کو بے قصور ہونے پربری کردیا گیاہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.