آل پارٹیز کانفرنس وزیراعظم کیلئےمشترکہ امیدوارلانے پرمتفق

ایازصادق کی رہائش گاہ پر اجلاس،عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کیلئے 10 رکنی ایکشن کمیٹی قائم

شخصیات ویب ڈیسک

اسلام آباد،اپوزیشن جماعتوں کے تیسرے بڑے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ ایوان کے اندراورباہر رہتے ہوئے بھرپوراحتجاج اور وزارتِ عظمیٰ کیلئے مشترکہ امیدوار لایا جائے گا۔سابق اسپیکر ایاز صادق کی سرکاری رہائش گاہ پرمنعقد ہونے والی اے پی سی میں عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کی غرض سے 10 رکنی ایکشن کمیٹی بھی قائم کرلی گئی۔الیکشن 2018 سے متعلق آل پارٹیزکانفرنس میں شہبازشریف،مولانا فضل الرحمان،لیاقت بلوچ،شیری رحمان،خورشید شاہ، قمرزمان کائرہ،راجہ پرویزاشرف،یوسف رضا گیلانی،فرحت اللہ بابر،میرحاصل بزنجو،آفتاب شیرپاؤ،محمود خان اچکزئی،راجہ ظفرالحق،مشاہد حسین سید اوراحسن اقبال شریک ہوئے۔پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اے پی سی میں شریک نہیں ہوئے، کانفرنس میں اپوزیشن جماعتوں کی قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے متفقہ امیدوار لانے پر مشاورت کی گئی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.