ایشیاکپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں‌سے شکست دے دی

ایشیاکپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں‌سے شکست دے دی

کپتان روہت شرما 111 رنز بنا کرناقابل شکست،بھارت نے ہدف 39.3 گیندوں پرحاصل کیا

شخصیات ویب نیوز ڈیسک

دبئی،  ایشیاکپ   سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے شیکھر دھون اور روہت شرما کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قبل ازیں  ایشیاکپ  کے سب سے اہم ٹاکرے میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر237 رنز بنائے اور بھارت کو 238 مجموعے کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں بھارت نے بیٹنگ کا آغاز کردیا۔بھارتی کپتان روہت شرما 111 رنز بنا کرناقابل شکست رہے جبکہ امباتی رائیڈو بھی 12 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، بھارت نے ہدف 39.3 گیندوں پر حاصل کیا، شیکھر دھون کی واحد وکٹ 210 رنز پر گری۔روہت شرما نے اپنے کیرئر کی 19ویں سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ہی 7000رنز بھی مکمل کرلیے۔قومی ٹیم نے کے کپتان سرفراز احمد ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اسکور بورڈ پر 237 رنز کا مجموعہ سجایا، پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے 78 اور کپتان سرفراز احمد نے 44 رنز بنائے۔بھارتی ٹیم جیت بیٹنگ کرنے میدان میں اتری تو دونوں اوپنرز نے جارحانہ انداز اپنایا اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے، پاکستانی فیلڈرز نے گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں آسان کیچز ڈراپ کیے۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر237رنز بنائے،شعیب ملک 78،سرفرازاحمد 44 اورآصف علی 30 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز جبکہ کلدیپ یادیو،بھمرا اور چاہل نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔چھٹے اوور میں امام الحق نے روہت شرما کا آسان کیچ ٖڈراپ کیا،پہلے اوور میں بھی بھارتی کپتان کا آسان کیچ شاداب خان نے چھوڑا،دس اوورز کے اختتام پر بھارت کی ٹیم نے آسانی کے ساتھ بغیر کسی نقصان پر مجموعی اسکور 53 تک پہنچایا۔ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور دھون نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ محمد عامر نے پہلا اوور پھینکا، 5 اوور کے اختتام پر مخالف ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 23 رنز بنائے۔پندرہ اوور کے اختتام پر بھارت کی ٹیم کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 72 تک پہنچا۔

ایشیاکپ  سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے شیکھر دھون اور روہت شرما کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان ک باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔قبل ازیں ایشیا کپ کے سب سے اہم ٹاکرے میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر237 رنز بنائے اور بھارت کو 238 مجموعے کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں بھارت نے بیٹنگ کا آغاز کردیا۔بھارتی کپتان روہت شرما 111 رنز بنا کرناقابل شکست رہے جبکہ امباتی رائیڈو بھی 12 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، بھارت نے ہدف 39.3 گیندوں پر حاصل کیا، شیکھر دھون کی واحد وکٹ 210 رنز پر گری۔روہت شرما نے اپنے کیرئر کی 19ویں سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ہی 7000رنز بھی مکمل کرلیے۔قومی ٹیم نے کے کپتان سرفراز احمد ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اسکور بورڈ پر 237 رنز کا مجموعہ سجایا، پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے 78 اور کپتان سرفراز احمد نے 44 رنز بنائے۔بھارتی ٹیم جیت بیٹنگ کرنے میدان میں اتری تو دونوں اوپنرز نے جارحانہ انداز اپنایا اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے، پاکستانی فیلڈرز نے گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں آسان کیچز ڈراپ کیے۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر237رنز بنائے،شعیب ملک 78،سرفرازاحمد 44 اورآصف علی 30 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز جبکہ کلدیپ یادیو،بھمرا اور چاہل نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔چھٹے اوور میں امام الحق نے روہت شرما کا آسان کیچ ٖڈراپ کیا،پہلے اوور میں بھی بھارتی کپتان کا آسان کیچ شاداب خان نے چھوڑا،دس اوورز کے اختتام پر بھارت کی ٹیم نے آسانی کے ساتھ بغیر کسی نقصان پر مجموعی اسکور 53 تک پہنچایا۔ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور دھون نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ محمد عامر نے پہلا اوور پھینکا، 5 اوور کے اختتام پر مخالف ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 23 رنز بنائے۔پندرہ اوور کے اختتام پر بھارت کی ٹیم کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 72 تک پہنچا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.