ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابی منشور پیش کردیا

جاگیردارانہ نظام درست نہیں ہے،جہاں جاگیردارانہ نظام ہوگا وہاں جمہوریت نہیں ہوسکتی

شخصیات ویب ڈیسک

کراچی،،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے اپنا انتخابی منشور پیش کردیا،رہنما ایم کیو ایم خالدمقبول نے منشور پیش کرتےہوئے کہا کہ آرٹیکل 140 اے کے تحت وسائل ضلعی سطح پر منتقل کیے جائیں،پولیس کے نظام میں طویل مدتی اصلاحات لائی جائیں گی،انہوں نے کہاکہ جاگیردارانہ نظام درست نہیں ہے،جہاں جاگیردارانہ نظام ہوگا وہاں جمہوریت نہیں ہوسکتی جبکہ پاکستان کی ترقی جمہویت سے جڑی ہوئی ہے، انہوں نے کہاکہ ایسی جمہوریت چاہتے ہیں جہاں سب کو نمائندگی کا اختیار ہو،جہاں مزدوروں کی نمائندگی مزدور کر رہا ہو۔انہوں نے کہا کہ درست مردم شماری اور انصاف پر مبنی حلقہ بندیاں بےحد ضروری ہیں، کوٹہ سسٹم اہلیت اور قابلیت کا قتل تھا،میرٹ پر مبنی نظام رائج کیا جائے،سندھ میں معذور بلدیاتی نظام دیا گیا،پاکستان کو سب سے زیادہ ضرورت گڈ گورننس کی ہے،صوبے انتظامی یونٹس ہوتے خالد مقبول نے کہا کہ غریب بستیوں سے ایم کیو ایم نے نوجوانوں کو ایوانوں میں بھیجا،بنیادی جمہوریت کے لیے ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے۔خالد مقبول نے کہا کہ موجودہ جمہوریت خاندانی اور آمرانہ جمہوریت ہے۔ہیں ان کی تعداد بھی بڑھائی جائے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.