ایون فیلڈ ریفرنس:نواز شریف کو10،مریم نواز کو 7سال قید

اسلام آباد،سابق وزیراعظم نوازشریف نے فیصلہ موخر کرنے کی اپیل کی تھی لیکن احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ سنادیا ہے،یہ فیصلہ ساڑھے نو ماہ بعد 109سماعتوں کے بعد سنایا گیا ہے،نوازشریف کو دس سال،مریم نواز7سال ،کیپٹن (ر)محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی ہے، نوازشریف کو اسی لاکھ پاﺅنڈ جرمانہ ،جائیداد ضبط کرلی گئی،مریم نواز کو 32کروڑ 40لاکھ روپے جرمانہ بھی ہوا،مریم نواز الیکشن بھی نہیں لڑ سکیں گی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سنانے سے پہلے میڈیا کے نمائندوں کو کمرہ عدالت سے نکال دیا،عملے نے میڈیا نمائندوں کے نکلتے ہی دروازہ بند کردیا-سابق وزیر اعظم نوازنے ایون فیلڈ ریفرنسکیس کا فیصلہ ایون فیلڈ فلیٹس میں ہی سنا،یاد رہے سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے بچوں مریم نواز،حسن اورحسین اور داماد کیپٹن (ر)محمد صفدر کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ موخر کرنے یا نہ کر نے کا فیصلہ سنادیا گیا ،نوازشریف نے فیصلہ موخر کرنے کی اپیل کی تھی جس پر فیصلہ ساڑھے بارہ بجے سنایا گیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.