ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کیخلاف اپیل دائر،سماعت کل ہوگی

جسٹس محسن اخترکیانی اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پرمشتمل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا

شخصیات ویب ڈیسک

اسلام آباد،سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے دی جانے والی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی۔جس پر سماعت کل ہو گی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کے خلاف اپیلیں کل سماعت کے لیےمقرر کردی۔جسٹس محسن اخترکیانی اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پرمشتمل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔یاد رہے نواز شریف ،مریم نواز اورکیپٹن(ر)صفدر نے احتساب عدالت کی جانب سے سزاؤں کیخلاف اپیلیں دائر کیں تھیں، اپیلوں میں استدعا کی گئی تھی کہ احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بری کیا جائے،اپیلوں پرفیصلے تک ضمانت پررہا کیا جائے اورعارضی طورپرسزائیں معطل کی جائیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.