ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آج، نوازشریف،مریم کی مؤخر کرنے کی درخواست

باپ اور بیٹی کی جانب سے فیصلہ مؤخر کرنے کی درخواست کی سماعت بھی آج ہی کی جائے گی

ویب ڈیسک

اسلام آباد،احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا 3جولائی کو محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنایاجائیگا جبکہ نوازشریف اورمریم کیجانب سے فیصلہ مؤخر کرنے کی درخواست کی سماعت بھی آج ہی کی جائیگی۔فیصلہ مؤخر کرنے کیلئے جمعرات کو نواز شریف اور مریم کی طرف سے احتساب عدالت میں دائر کی گئیں دو الگ الگ درخواستوں کے ساتھ کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ بھی لگائی گئی ہے۔نمائندوں کے ذریعے دائر درخواستوں میں نواز شریف اورمریم نے کہا کہ کلثوم نواز کی عیادت کیلئے برطانیہ گئے،جہاں ان کی طبعیت زیادہ خراب ہونے پرمزید قیام کرنا پڑا،کلثوم نواز کی صحت سے متعلق آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں لہذا ایون فیلڈریفرنس کا فیصلہ کم از کم ایک ہفتے کیلئے مؤخر کردیا جائے۔نوازشریف اور مریم نواز نے درخواست میں واپسی کیلئے7روزکی مہلت مانگ لی ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی عدم موجودگی کی صورت میں ڈیوٹی جج ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی۔جج ارشد ملک نے ریمارکس دیے کہ یہ مقدمہ احتساب عدالت نمبر ون میں چل رہا ہے۔ درخواست پرسماعت کل احتساب عدالت نمبرون کے جج محمد بشیرکریں گے۔احتساب عدالت نمبر دو کے جج نے نوازشریف اورمریم نواز کی درخواستیں باقاعدہ سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کردیا۔اب احتساب عدالت کے جج محمد بشیر آج ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنانے سے پہلے ان درخواستوں کی سماعت کریں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.