ایک نہیں 50 کیس بناو،ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، زرداری

سابق صدرمملکت اورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نےکہاہے مجھے عوام کی خدمت کی سزا دی جارہی ہے،جاہلوں کے ہتھکنڈے سے نہیں ڈریں گے

غیرجمہوری طاقتیں اورحکمران کچھ بھی کرلیں،عوام ان کاہرپروپیگنڈاناکام بنادیں گے،وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ،اسماعیل راہو،علی اصغرہالیپوتو،میرغلام علی تالپور،بدین میں جلسےسےخطاب

سابق صدرمملکت اورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نےکہاہے کہ مجھے عوام کی خدمت کی سزادی جا رہی ہےجس نےاپنی منزل خود طےکی اسے کیوں ڈراتے ہو،پچاس کیس بناؤ،ہم بیوقوفوں اورجاہلوں کےہتھکنڈوں سے نہیں ڈریں گے،ان کوپہلے بھی منہ دیا اوراب بھی دوں گا،آپ شہید رانی کی سوچ اورلوگوں کے دلوں سےڈرانہیں سکتے،ہمیں بکری چوری کےالزام میں ڈرانے والےجوکرنا ہےکرلیں،ہم پھانسیوں سے نہیں ڈرتے،ان مقدمات سے کیاڈریں گے،آپ کوشش جاری رکھیں،ہم مقابلہ جاری رکھیں گے،جیلوں اورمقدمات سےنہیں ڈرتے،ہم طوفانوں سےمقابلہ کرنےوالوں میں سےہیں،حمکرانوں نے100 دن میں ہی اپنی ناکامی ثابت کردی، قومی خزانے اورمعشیت کوخطرناک حد تک پہنچا دیا،بھیک مانگنےکےباوجود خزانہ روزبروزکم سےکم ہورہاہے،جب حکومت چلانا نہیں آتاتووہ یہ کام کیوں کرتے ہیں،اگرمیں جیل میں گیاتواورمشہورہوجاؤں گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نےاتوارکویہاں بدین کےقصبہ کپری موری میں ضلع چیئرمین علی اصغر ہالیپوتوکی جانب سےدیئےگئے ظہرانےسےقبل جلسہ عام سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسے سےوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،صوبائی وزیراسماعیل راہو،چئیرمین ضلع کونسل علی اصغرہالیپوتو،رکن قومی اسمبلی میرغلام علی تالپورنےبھی خطاب کیا۔آصف زرداری نے کہاکہ ہمیں بکری چوری کے الزام میں ڈرانے والے جو کرناہےکرلیں،ہم توپھانسیوں سے نہیں ڈرتے ان مقدمات سے کیاڈریں گے۔انہوں نے کہا جب ہم نے حکومت چھوڑی تو زرمبادلہ کے ذخائر90 کھرب تھے جو پہلے نوازشریف کےاسحاق ڈاراوراب عمران کےوزیرنے کم کرکے40کھرب پرپہنچا دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار آباد منصوبہ مکمل نہ ہونےاوردریا میں پانی کی قلت کےباعث بدین اورٹھٹھہ کی7 لاکھ ایکڑزمین سمندرہڑپ کرگیاہے،میری دشمنی میں شوگر ملیں بند کرکےآبادگاروں کوسزادی جارہی ہے۔انہوں نےکہاموجودہ حکمران حکومت کرنانہیں جانتے،یہ پانچ سالہ منصوبے والے حکمران ہیں ملکوں کوچلانےکےلئے50 سالہ منصوبہ بندی کرنا پڑتی ہے،جب ان حکمرانوں کوکھیلنا نہیں آتاتوجان چھوڑیں ملک کی،عوام پررحم کریں۔سابق صدرنےکہاکہ میں عوام سےاپنی مادری سندھی زبان میں بات کرناچاہتا ہوں،لیکن اردو میں بات کرنے پرمجبور ہوں کہ اسلام آبادوالےہماری بولی نہیں سمجھتے،اس لئےان کو ان کی بولی میں جواب دے رہا ہوں۔آصف زرداری نے کہا کہ میرا قصور یہ ہے کہ میں نےاٹھارویں ترمیم کرکےصوبائی خود مختاری دی،گلگت کے عوام کو حقوق دیئے،بلوچ اورفاٹا کے حقوق کی بات کی۔ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نےخطاب کرتےہوئےکہا غیرجمہوری طاقتیں اوروفاقی حکمران کچھ بھی کرلیں،جو بھی ہتھکنڈے استمال کریں لیکن عوام ان کاہرپروپیگنڈا ناکام بنا دیںگے،عوام اورپیپلزپارٹی میں قائم رشتہ کوئی طاقت نہیں ختم کرسکتی،پیپلزپارٹی نے عوام کی خدمت کی ہے۔وزیراعلیٰ نےکہاہم سے یہ غلطی ضرور ہوئی کہ ہم نے بدین کےعوام کو باہر کے لوگوں کے حوالے کردیا جن کوپیپلزپارٹی نےعزت دی،ان مفاد پرستوں نےپیٹھ میں چھرا گھونپا،لیکن عوام نے ان غداروں کو شکست دے کر انتقام لیا۔انہوں نے کہا وفاقی حکومت سندھ کو کچھ دینے کی بجائے ان سے پانی اوران کے حصے کے 90 ارب روپے کم دے کر سندھ دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔صوبائی وزیراسماعیل راہو،چئیرمین ضلع کونسل علی اصغر ہالیپوتو،ایم این اے میرغلام علی تالپورنےخطاب کرتے ہوئے پانی کی قلت ختم کرنے کےعلاوہ بدین میں میڈیکل کالج اورگرلز کیڈیٹ کالج کی تعمیر کامطالبہ کیا۔اس سے قبل آصف علی زرداری وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹرپروزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اوراپنی چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو کے ہمراہ کپری موری پہنچے،جہاں پرجلسہ سے خطاب کے علاوہ ضلع چیئرمین علی اصغر ہالیپوتو کے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔اس موقع پرارکان سینیٹ اوررکن صوبائی اسمبلی ہری رام،ڈاکٹر سکندرمیندھرو،بشیر احمد ہالیپوتو،حاجی تاج محمد ملاح اورتنزیلہ قمرانی کے علاوہ بلاول ہاﺅس کراچی پیپلزپارٹی میڈیا سیل کے انچارج فدا ڈھکن،حاجی رمضان چانڈیو، حاجی سائیں بخش جمالی چئیرمین خان صاحب جمالی اوردیگر رہنما بھی موجودتھے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.