بارشوں، سیلاب اور گرد وغبار کے طوفان نے سعودی عرب میں‌تباہی مچا دی، نطام زندگی درہم برہم

بارشوں ، سیلاب اور گرد وغبار کا طوفان،ظام زندگی درہم برہم، سیلابی ریلے میں گاڑیاں بہہ گئیں، اسکول بند پروازیں معطل عوام کو نشیبی علاقوں میں‌سفر نہ کرنے کی ہدایت

سعودی عرب کے شمالی، مشرقی اور مغربی علاقوں مکہ، مدینہ ، ریاض، تبوک ، الجوف سمیت متعدد شہروں میں بارشوں ، سیلاب اور گرد وغبار کے طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا

جدہ میں سیلاب کا منظر، گاڑیاں‌ سیلابی ریلے میں پھنسی ہوئی ہیں، جدہ ایئرپورٹ سے پروازیں معطل کردی گئی ہیں

جدہ میں سیلاب کا منظر، گاڑیاں‌ سیلابی ریلے میں پھنسی ہوئی ہیں، جدہ ایئرپورٹ سے پروازیں معطل کردی گئی ہیں

رہائشی علاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، مدینہ میں گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں،ریاض اور تبوک سمیت کئی شہروں میں ا سکول بند پروازیں معطل
ریاض، مدینہ، تبوک ، جزان، الجوف سمیت متعدد شہروں میں گردوغبار کے طوفان،بارشیں مزید دوروزجاری رہنے کی پیش گوئی
محکمہ شہری دفاع نے عوام کو موسم کی خرابی سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی اور اپنے خاندان کی زندگی کو خطرے میں نہ ڈالیں
غیرضروری طور پر سفر اور خاص طور پر وادی اور نشیبی علاقوں میں جانے سے گریز کریں

شخصیات ویب ڈیسک

ریاض میں ریت کے طوفان نے فضا کو گرد آلود کردیا، سڑکوں‌پر حد نظر محدود ہوگئی

ریاض میں ریت کے طوفان نے فضا کو گرد آلود کردیا، سڑکوں‌پر حد نظر محدود ہوگئی

ریاض، مکہ، مدینہ، تبوک اور جزان سمیت سعودی عرب کے متعدد شہروں میں گردوغبار کے طوفان اور بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا، رہائشی علاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، مدینہ میں گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔سول ڈیفنس حکام نے لوگوں کو نشیبی علاقوں میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔ جدہ میں خراب موسم کی وجہ سے پروازیں تعطل کا شکار ہو گئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مدینے کی رہا ئشی بستی میں سیلاب کی تباہی، گاڑیاں سیلابی پانی میں پھنسی ہوئی ہیں

مدینے کی رہا ئشی بستی میں سیلاب کی تباہی، گاڑیاں سیلابی پانی میں پھنسی ہوئی ہیں

محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ درجنوں افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے ہیں۔ ریاض، تبوک، الجوف سمیت مختلف علاقوں میں 65 سے زائد افراد کو سیلابی ریلے سے بچایا اور محفوظ مقامات پر پہنچایا جب کہ دوبا میں 37افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے ۔
شدید بارشوں اور ریت کے طوفان نے سعودی عرب کے متعدد شہروں میں تباہی مچا دی ہے۔ محکمہ شہری دفاع نے عوام کو بارشوں اور گرد وغبار کے طوفان اور موسم کی خبرابی سے خبردار رہنے کی ہدایت کی ہے
انھوں نے کہا ہے کہ ریاض، مکہ شمالی سرحدی علاقے ہیل، تبوک ، قاسم مدینہ اور مشرقی صوبے آثر، الجوف بارشوں اور طوفان گرد و غبار سے شدید متاثر ہیں، حد نظر ختم ہوگئی ہے ۔
محکمہ شہری دفاع کے ترجمان میجر محمد الحامدی نے شہریوں کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی اور اپنے خاندان کی زندگی کو خطرے میں نہ ڈالیں اور غیرضروری طور پر سفر اور خاص طور پر نشیبی علاقوں وادی اور موسم کی خرابی سے دوچار علاقوں میں جانے سے گریز کریں
 محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

سعودی عرب میں بارشیں، طوفان گرد وغبار مزید دو دن جاری رہنے کی پیش گوئی

سعودی عرب میں بارشیں، طوفان گرد وغبار مزید دو دن جاری رہنے کی پیش گوئی

Facebook Comments

POST A COMMENT.