برطانیہ کے شہزادہ فلپ 99 برس کی عمر میں چل بسے،انھیں دل کا عارضہ لاحق تھا

برطانیہ کی ملکہ الزبیتھ دوم کے شوہر پرنس فلپ کی موت کی بکنگھم پیلس نے تصدیق کی

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کے ساتھ پرنس فلب نے سات دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ازدواجی زندگی گزاری
اس عرصے میں 69 سال حکمرانی کے تھے جو برطانیہ کی تاریخ میں طویل ترین حکمرانی کا عرصہ ہے

شخصیات ویب نیوز
جمعہ 25 شعبان 1442 ھ 9 اپریل 2021

رپورٹ: سلیم آذر

 بکنگھم پیلس کی جانب سے ’عزت ماب ملکہ برطانیہ کے حوالے سے انتہائی دکھ کے ساتھ ان کے شوہر عزت ماب پرنس فلپ، ڈیوک آف ایڈنبرا کی موت کا اعلان کیاگیا

بکنگھم پیلس کی جانب سے ’عزت ماب ملکہ برطانیہ کے حوالے سے انتہائی دکھ کے ساتھ ان کے شوہر عزت ماب پرنس فلپ، ڈیوک آف ایڈنبرا کی موت کا اعلان کیاگیا

برطانیہ کی ملکہ الزبیتھ دوم کے شوہر پرنس فلپ 99 برس کی عمر میں چل بسے،
بکنگھم پیلس نے جمعہ کو واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملکہِ برطانیہ الزبیتھ دوم کے شوہر پرنس فلپ 99 برس کی عمر میں چل بسے ہیں۔
پرنس فلپ کا حال ہی میں دل کا کامیاب آپریشن ہوا تھا۔
بیکنگھم پیلس کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’عزت ماب ملکہ کی جانب سے انتہائی دکھ کے ساتھ ان کے شوہر عزت ماب پرنس فلپ، ڈیوک آف ایڈنبرا کی موت کا اعلان کیا جاتا ہے‘

 برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کے ساتھ پرنس فلب نے سات دہائیوں پر محیط ازدواجی زندگی گزاری جن میں سے 69 سال حکمرانی کے تھے جو برطانیہ کی تاریخ میں طویل ترین حکمرانی کا عرصہ ہے

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کے ساتھ پرنس فلب نے سات دہائیوں پر محیط ازدواجی زندگی گزاری جن میں سے 69 سال حکمرانی کے تھے جو برطانیہ کی تاریخ میں طویل ترین حکمرانی کا عرصہ ہے

بیان کے مطابق پرنس فلپ کی جمعہ کی صبح ونڈسر کاسل میں پرسکون موت ہوئی۔
پرنس فلپ کو دل کا عارضہ لاحق تھا اور انہیں کنگ ایڈورڈ ہسپتال لندن میں 16 فروری کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
بکنگھم پیلس کی جانب سے اس وقت تصدیق کی گئی تھی کہ انفیکشن کے باعث پرنس فلپ کا علاج کیا جا رہا ہے۔
انہیں یکم مارچ کو لندن ہی کے سینٹ بارتھولومیوز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے انفیکشن کا علاج کیا جاتا رہا، ساتھ ہی انہیں لاحق دل کے عارضے کے حوالے سے بھی

مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

شہزادہ فلپ اور ملکہ برطانیہ الزبتھ کی 1950 میں پرنس چارلس اور پرنسز این کے ساتھ یادگار تصویر

شہزادہ فلپ اور ملکہ برطانیہ الزبتھ کی 1950 میں پرنس چارلس اور پرنسز این کے ساتھ یادگار تصویر

پرنس فلب نے ملکہ الزبتھ کے ساتھ تقریباً سات دہائیوں پر محیط ازدواجی زندگی گزاری جن میں سے 69 سال حکمرانی کے تھے جو برطانیہ کی تاریخ میں طویل ترین حکمرانی کا عرصہ تھا
پرنس فلپ نے الزبتھ کے ساتھ 1947 میں ویسٹ منسٹر ایبے میں شادی کی تھی اور دوسری عالمی جنگ کے بعد بادشاہت کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
فلپ نے 2017 میں 96 سال کی عمر میں سرکاری فرائض سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا۔
ان کی موت کا اعلان کرتے ہوئے برطانوی نشریاتی ادارے نے پرنس فلپ کی شاہی اور فوجی لباس میں تصویروں کے ساتھ قومی ترانہ چلایا۔
جوڑے نے گذشتہ سال نومبر میں شادی کی 73 ویں سالگرہ منائی تاہم وہ لندن کے محل میں زیادہ تر آئسولیشن میں ہی رہ رہے تھے جس کی وجہ کورونا کی وبا اور عمر رسیدگی تھی۔
پرنس فلپ اور ملکہ الزبتھ نے رواں سال جنوری میں پہلی کورونا ویکسین لگوائی تھی۔
پرنس فلپ کی موت جون میں 100 ویں سالگرہ سے فقط دو ماہ قبل ہویہ ، ان کی سالگرہ کے لیے ملکہ نے مبارک باد کے پیغامات بھی جاری کیے۔
سنہ 2018 میں لندن میں ان کی گاڑی کو شاہی محل کے قریب حادثہ بھی پیش آیا جس کے بعد ان کا کولہے کا آپریشن ہوا، اس حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
دسمبر 2018 میں انہوں نے چار راتیں ہسپتال میں گزاری تھیں۔انہیں کرسمس کے موقع پر ہسپتال سے فارغ کیا گیا تھا۔
پرنس فلپ اور ملکہ الزبتھ نے رواں سال جنوری میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی
جب سے کورونا کی وبا سامنے آئی ہے تب سے پرنس فلپ چند مخصوص مواقع پر ہی عوامی طور پر دیکھے گئے۔
وہ آخری بار گذشتہ برس جولائی میں محل میں ہونے والی ایک فوجی تقریب میں شریک ہوئے تھے، اس سے چند روز قبل ہی وہ اپنی پوتی بیٹرائس کی شادی میں شریک ہوئے تھے۔
گذشتہ برس نومبر میں انہوں نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر محل سے 1947 کی ایک تصویر جاری تھی جس میں ملکہ کے ساتھ موجود تھے۔

الوداع شہزادہ فلپ الوداع

الوداع شہزادہ فلپ الوداع

Facebook Comments

POST A COMMENT.