بلاول بھٹو،مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ

بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ آئندہ اجلاس میں دوبارہ زیر غور آئئگا، 20افرادکے نام ای سی ایل سے فوری نکالنے کی سفارش مسترد

سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد عملدرآمد کیا جائیگا،اجلاس کے دوران 26نو نکاتی ایجنڈا زیرغور،ایئرمارشل ارشد ملک کوقائم مقام چیف ایگزیکٹوآفیسرزتعینات کرنے کی منظوری

بلاول بھٹو،مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وزیراعظم آفس میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران 26 نکاتی ایجنڈا زیرغورآیا،اس موقع پر ای سی ایل میں شامل 172 افراد کے نام کا جائزہ لینے والی خصوصی کمیٹی نے اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔تحریری فیصلہ ملنے کے بعد نام ای سی ایل سے نکالنے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری اورمراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ آئندہ اجلاس میں دوبارہ زیرغور آئے گا۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ اجلاس پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے 20افرادکے نام ای سی ایل سے فوری نکالنے کی سفارش مسترد کر دی۔انہوں نےکہا کہ وزارت قانون نےبتایاہےکہ سپریم کورٹ کافیصلہ ابھی تک انہیں نہیں ملا،تحریری فیصلہ آتےہی اس پرعملدرآمد کیاجائےگا۔اس حوالے سے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے،فروغ نسیم،شہزاداکبر،سیکرٹری داخلہ پرمشتمل کمیٹی بنادی ہے،کمیٹی ان 172افراد کےنام ای سی ایل میں رکھنے یانکالنے پراپنی سفارشات پیش کریگی۔انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں ایسی نوکریوں کی فہرست بنانےکی ہدایت کی گئی ہےجو اوورسیزپاکستانی نہیں کرسکتے،اوورسیزپاکستانیوں کیلیے ملک کےاندرروزگارکےمواقع وسیع کرناچاہتےہیں،وزیراعظم عمران خان اوورسیزپاکستانیوں کےمسائل کےحل کیلیے کوشاں ہیں۔فواد چوہدری نے بتایا کہ کابینہ نے ایئرمارشل ارشد ملک کوقائم مقام چیف ایگزیکٹوآفیسرزتعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہرسال 50ارب روپے کی گیس چوری کاسامنا ہے،پاکستان میں 28فیصد عوام کوموجودہ سسٹم کی عام گیس فراہم کی جا رہی ہے،63فیصدعوام ایل پی جی استعمال کررہےہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.