بڑے فیصلے سے پہلے’’بڑے انتظامات‘‘ کر لیے گئے

فیصلہ آنے کے بعد کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے

ویب ڈیسک

اسلام آباد،سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آج ڈھائی بجے سنایا جائے گا، اس موقع پر امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے لاہور سمیت ملک بھر کی تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز، حسن اور حسین نواز کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنائے گی۔ فیصلہ آنے کے بعد کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جبکہ اینٹی رائٹ فورس کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں ہیں۔ پولیس نے شر پسندوں سے شارٹی بانڈز بھی لینے شروع کردیئے ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے رینجرز کو طلب کرلیا ہے جبکہ 5 ایس پی اور 6 ڈی ایس پیز سمیت پولیس کے ایک ہزار اہلکاروں سمیت رینجرز کو جوڈیشل کمیشن کے گرد تعینات کردیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن جانے والے راستوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کیا گیا جبکہ احتساب عدالت جانے والے تمام راستے عام ٹریفک کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف دائر ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 9 ماہ 20 دن کے بعد سنایا جارہا ہے۔ ریفرنس پر پہلی سماعت 14 ستمبر 2017 کو ہوئی جبکہ ریفرنس کا فیصلہ 3 جولائی کو محفوظ کیا گیا ۔سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.