بھارت کی بری بحری اور فضائی افواج کے افسران کی پریس کانفرنس: 3ایڈیٹس پارٹ ٹو

بھارت کی بری بحری اور فضائی افواج کے افسران کی پریس کانفرنس: 3ایڈیٹس پارٹ ٹو

 بھارت کے فوجی افسران کے چہروں پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہ شرمندگی، پشمانی اور ہچکچاہٹ تھی جو جھوٹ بولنے والے اس آدمی کے چہرے پر ہوتی ہے جو جانتا ہے کہ سچ کیا ہے3 ایڈیٹس پارٹ ٹو

3Idiots Part 2

تحریر : سلیم آذر

بھارت کی بری بحری اور فضائی افواج کے افسران کی پریس کانفرنس توسب نے ہی دیکھی ہوگی ۔ اس پریس کانفرنس میں انھوں نے جو بے بنیاد باتیں کیں جو احمقانہ دعوے کیے اور جو بہتان تراشے ، ان کے جھوٹ پر جی چاہتا ہے کہ انھیں ان ہی کی دیش (بالی وڈ) کی بنائی ایک فلم 3ایڈیٹ کا پارٹ 2کہہ دوں مگر ہم پاکستانیوں کے دل میںجس طرح اپنی فوج کا بڑا احترام ہے اسی طرح ہم دشمن کی فوج کی بھی عزت کرتے ہیں اور یہ کوئی آج کی بات نہیں ہم مسلمانوں کی تو یہ تاریخ ہے کہ جب سلطان صلاح الدین ایوبی نے دشمن سپہ سالار رچرڈ عین لڑائی کے دوران بہترین کھوڑا تحفہ دیا کیونکہ رچرڈ کا گھوڑا لڑائی میں مر گیا تھا اور یہ بھی کہ جب رچرڈ بیمار ہوا تو رات کو صلاح الدین ایوبی نے اپنا ذاتی معالج رچڑڈ کے علاج کے لیے بھیجا۔

خواب جو چاہے دیکھیں مگر پاکستان میں گھسنے کا سوچنا بھی نہیں

خواب جو چاہے دیکھیں مگر پاکستان میں گھسنے کا سوچنا بھی نہیں

اسلامی تاریخ کے اسی تناظر میں ہم پاکستانی تو دشمن کے مرتبے کا بھی احترام کرنے والے لوگ ہیں۔ لہٰذا ان بھارتی فو جیوں کو فلم تھری ایڈیٹس سے جوڑنے سے اس لیے بھی احتراز کررہا ہوں کہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کے چہرے پر وہ شرمندگی، پشمانی اور ہچکچاہٹ تھی جو جھوٹ بولنے والے اس آدمی کے چہرے پر ہوتی ہے جو جانتا ہے کہ سچ کیا ہے ۔ انھیں پتہ تھا کہ وہ جو دعویٰ کررہے ہیں وہ نہ صرف جھوٹا ہے جس کا ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے لیکن بے چارے مجبور ہیں کیوں کہ انھیں معلوم ہے کہ وہ انتہا پسندی کے جس معاشرے و ماحول میں رہ رہے ہیں ا س معاشرے کا نقصان ہی یہ ہے کہ وہ انتہاپسندوں کی مرضی کے خلاف کچھ نہیں کہہ سکتے۔
اب اگر میں بطور پاکستانی اپنی وسیع القلبی اور اعلیٰ ظرفی کے مطابق پریس کانفرنس کرنے والے ان تینوں بھارتی فوجیوں کو 3ایڈیٹس پارٹ ٹو (3 idiots part2) نہ بھی کہوں تو کیا فرق پڑے گا کیوں کہ ان کی سرکار نے تو انھیں نااہل، ناکارہ ایڈیٹ وغیرہ وغیرہ سرکاری طور پر قرار دے دیا ہے۔
پاکستان فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے گرائے جانے اور بھارتی ایئر فورس کی ناکام حکمت عملی پر مودی سرکار نے فضائیہ کے سینئر ر افسر کو برطرف کر دیا۔ اس برطرفی کا مطلب بھارت کی ناکامی کا سبب مذکورہ افسر کی نااہلی ہے۔ یعنی وہ افسر ایڈیٹ ہے۔تازہ ترین خبر یہ ہے کہ بھارتی پائلٹ کی گرفتاری پر ائیر مارشل سی ہری ک ±مار کو عہدے سے برطرف کر کے ان کی جگہ ایسٹرن ائیرکمانڈ چیف ائیرمارشل رگوناتھ نمبیار کو بھارتی فضائیہ کے ویسٹرن ائیرکمانڈ کا نیا چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔
بھارتی فوجیوں کے ایڈیٹ ہونے کا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ گزشتہ ماہ یعنی 2019کے صرف ایک ماہ فروری کے دوران بھارت کے 8 طیارے تباہ ہو گئے جس سے بھارتی فضائیہ کو نہ صرف بھاری نقصان ا ±ٹھانا پڑابلکہ اس سے ان کی نااہلی اور نا تجربہ کاری بھی ظاہر ہوئی۔ بھارتی فضائیہ کے دو طیاروں کو 27 فروری کو پاکستان کی فضائیہ نے تباہ کیا تھا جبکہ قبل ازیں گذشتہ ماہ کے دوران بھارت کے چار طیارے تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوئے جبکہ دو طیارے راجستھان کے علاقے میں پاکستانی سرحد کے قریب فضائی مشقیں کرتے ہوئے جب پاکستانی سرحد کے بالکل قریب آگئے تو پاکستانی شاہیں ان کی طرف جھپٹے ، شاہینوں کے خوف سے بھارتی طیارے پلٹ کر بھاگے تو گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ میں آپس میں ہی ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک پائلیٹ ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
ایک ہی ماہ کے دوران 8 طیاروں کی تباہی اور بھارتی فضائیہ کی مایوس ک ±ن کارکردگی سے بھارتی فضائیہ کو سخت نقصان ا ±ٹھانا پڑا۔ پاک فضائیہ کی جاندار کارروائی میں تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیارے ایم آئی جی 21 تھے جو دراصل ایک سنگل انجن فلائنگ جیٹ ہے۔ جس کی قیمت اس وقت ڈھائی کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ بھارت کو ان طیاروں کے تباہ ہونے سے بھاری مالی نقصان ہوا ہے لیکن اس کے باوجود بھارت کے پلے ذلت و رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں آیا۔

ہم پاکستانیوں کے دل میں اپنی فوج کا بڑا احترام ہے اسی طرح ہم دشمن کی فوج کی بھی عزت کرتے ہیں مگر ان بے چاروں کو تو ان کی مودی سرکار خود ہی ایڈیٹ قرار دے کر برطرف کرچکی ہے

Facebook Comments

POST A COMMENT.