تجاوزات کیخلاف کارروائی پہلےکی طرح جاری رہی گی،سپریم کورٹ

تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہے گا،سپریم کورٹ نےتحریری حکم نامہ جاری کردیا،میئرکراچی گرائے گئےمکانوں کا متبادل فراہم کرنے کےذمہ دارہوںگے

تجاوزات کےخلاف کراچی میں جاری آپریشن پرسپریم کورٹ نےتحریری حکم نامہ جاری کردیا۔گرینڈ آپریشن اسی رفتار سے جاری رہےگا۔سندھ حکومت توڑی گئی دکانوں اورمیئرکراچی گرائے گئےمکانوں کا متبادل فراہم کرنے کےذمہ دارہوں گے۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کی سماعت کےتحریری اورتفصیلی حکم نامےمیں کہاگیاہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی پہلےکی طرح جاری رہےگی۔فٹ پاتھ، نالوں،پارکس اوررفاہی پلاٹس پر قائم تجاوزات گرادی جائیں اورملبہ اٹھانے کا انتظام بھی جلدکیاجائے۔ ایمپریس مارکیٹ اوراطراف کےدکانداروں کی بحالی کےجلد انتظامات کیےجائیں۔عدالت نے حکم دیا ہےکہ رفاہی پلاٹس اورپارکوں کےعلاوہ دیگرمقامات پرکی گئی تعمیرات کو فی الحال نہ توڑا جائے۔رہائشی علاقوں میں قبضہ کی جگہوں کو گرانےسے پہلے 30 سے 40 روزکانوٹس دیا جائے۔مئیرکراچی ان گھروں کو توڑنےسے پہلےمتبادل جگہ فراہم کرنےکےپابند ہوں گے۔سندھ حکومت کےایم سی کوبیس کروڑ کی گرانٹ فراہم کرنےکی پابند ہے۔میئرکراچی یومیہ بنیادپرکمشنرکراچی کوتعمیرات توڑنےکی رپورٹ فراہم کریں گے۔a

Facebook Comments

POST A COMMENT.