نیلانشی پاٹل کے قد سے لمبے بال، گجراتی لڑکی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرلیا

نیلانشی پاٹل کے بالوں کی لمبائی 5فٹ اور7 انچ ہے،وہ اپنے بال ہفتے میں ایک باردھوتی اوربالوں کو کنگی کرنے اورچوٹی بنانے میں اسکی ماں مدد کرتی ہے

نیلانشی پاٹل بھارت سے تعلق رکھنے والی 16سالہ لڑکی ہے۔ ‌اس کے بالوں کی لمبائی 5فٹ اور7 انچ ہے جو اس کے قد سے زیادہ لمبے ہیں۔

شخصیات ویب نیوز

بھارتی گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اپنے غیر معمولی طور پر لمبے بالوں کی وجہ سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروا لیا۔ہم کہانیوں میں ریپونزل نامی شہزادی کی کہانی پڑھتے آئے ہیں۔ جسے ایک جادوگرنی بچپن میں شاہی محل سے اٹھا کر لے جاتی ہے اور ایک بلند ٹاور میں قید کر دیتی ہے۔ اس فیری ٹیل کی خصوصی بات شہزادی ریپونزل کے نہایت لمبے سنہرے بال ہوتے ہیں جس کے ذریعے وہ بلند ٹاور سے نیچے اترتی ہے۔ تاہم، اب ایسا لگتا ہے کہ یہ کہانی سچ ہو گئی ہو، بھارتی گجرات کی ایک 16 سالہ لڑکی نیلانشی پاٹل کو اس کے نہایت لمبے بالوں کی وجہ سے گنیز بک میں شامل کر دیا گیا ہے، جس کے بالوں کی لمبائی 5 فٹ اور 7 انچ ہے۔ نیلانشی نے بتایا کہ اس نے چھ سال کی عمر سے بال کاٹنے بند کر دیے تھے، ایک بار کٹنگ خراب ہوگئی تھی جس کے بعد سے اس نے فیصلہ کر لیا کہ اب کبھی بال نہیں کٹوائے گی۔ نیلانشی نے بتایا کہ اسے لمبے بالوں کی وجہ سے اس کی سہیلیاں ریپونزل کہتی ہیں، اور وہ اپنے بال ہفتے میں ایک بار دھوتی ہے، بالوں کو کنگی کرنے اور چوٹی بنانے میں اس کی ماں مدد کرتی ہے کیوں کہ اکیلے ایسا ممکن نہیں ہوتا۔ انڈین ریپونزل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ان بالوں کے ساتھ مجھے بہت مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہوگا، لیکن ایسا نہیں ہے، میں ان بالوں کے ساتھ سبھی کچھ کرتی ہوں، ٹیبل ٹینس بھی کھیلتی ہوں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.