جعلی اکائونٹس کیس: نیب نے آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کوبھی گرفتارکرلیا

جعلی اکائونٹس کیس: نیب کی سندھ میں دوسری بڑی کارروائی ،آصف زرداری کی بہن فریال تالپور بھی گرفتار
جعلی اکائونٹس کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے کستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد ان کی ہمشیرہ ور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو بھی گرفتار کرلیا۔

نیب نے سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کوگرفتار کرلیا، ان کے گھر کو سب جیل قرار دے کر ہائوس اریسٹ کردیا

نیب نے سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کوگرفتار کرلیا، ان کے گھر کو سب جیل قرار دے کر ہائوس اریسٹ کردیا

جعلی اکائونٹس کیس میں گرفتار فریال تالپور کو ہاو¿س اریسٹ رکھا جائے گا، فریال تالپور کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل ٹیم طلب
چیئرمین نیب نے دو روز قبل فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کیے تھے، یہ وارنٹ گرفتاری گزشتہ رات نیب راولپنڈی کے حوالے کیے گئے تھے۔ فریال تالپور کوگھر میں ہی نظر بند رکھا جائے گا۔
پی پی رہنما کو جعلی اکاﺅنٹس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کے بعد فریال تالپور کی گرفتاری سندھ میں نیب کی دوسری بڑی کارروائی ہے ۔ تین روزقبل سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی اکاﺅنٹس کیس میںگرفتار کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق فریال تالپور کو گرفتار کرنے کے بعد اسلام آباد میں واقع دو سرکاری ہسپتالوں سے رابطہ کر کے ڈاکٹرز کی ٹیم طلب کر لی گئی ہے جو ان کا طبی معائنہ کرے گی ، فریال تالپور کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات تک نیب نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ فریال تالپور کو گرفتار کر کے نیب راولپنڈی کی عمارت میں نہیں رکھا جائے گا بلکہ زرداری ہاﺅ س کو سب جیل قرار دے کر انہیں وہاں پر رکھا جائے گا البتہ فریال تالپور کو گھر میں نظر بند رکھنے کے حوالے سے آج فیصلہ تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔ تاہم فی الحال سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو ان رہائشگاہ میں ہی ہاو¿س اریسٹ رکھا جائے گا۔ نیب نے فریال تالپور کی رہائشگاہ اسلام آباد کو سب جیل قرار دے دیا ہے، فریال تالپور کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل ٹیم طلب کرلی گئی ہے۔ فریال تالپور کا گھر19 اسٹریٹ 13 ایف 8ایٹ ٹو اسلام آباد میں واقع ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فریال تالپور کو جسمانی ریمانڈ لینے کیلئے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

فریال تالپور کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل ٹیم طلب کرلی گئی، انھیں جسمانی ریمانڈ کیلئے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

فریال تالپور کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل ٹیم طلب کرلی گئی، انھیں جسمانی ریمانڈ کیلئے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.