غداری کیس ، خصوصی عدالت ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کی پاپند نہیں

سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کےخلا ف سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے جج جسٹس شاہد کریم کا کہنا ہے کہ ہم ہائیکورٹ کے نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے پابند ہیں

خصوصی عدالت کو سنگین غداری کیس کا فیصلہ آج سنانا تھا،ہم پانچ دسمبر کے بعد مزید وقت نہیں دیں گے،جسٹس وقار احمد سیٹھ

شخصیات ویب نیوز
ماجد علی سید
سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کےخلا ف سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے جج جسٹس شاہد کریم کا کہنا ہے کہ ہم ہائیکورٹ کے نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف

خصوصی عدالت کو سنگین غداری کیس کا فیصلہ آج سنانا تھا۔ تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز وزارتِ داخلہ اور پرویز مشرف کے وکیل کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے خصوصی عدالت کو فیصلہ سنانے سے روک دیا تھا۔جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں جمعرات کو خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس کی سماعت کی تو اس موقع پر وزارتِ داخلہ کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے جنہیں جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہا کہ ہائیکورٹ نے آپ کو پانچ دسمبر تک پراسیکیوشن تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔ ہم اس کے بعد آپ کو مزید وقت نہیں دیں گے۔جسٹس وقار نے کہا کہ ہم پانچ دسمبر کے بعد مزید وقت نہیں دیں گے اور روزانہ کی بنیاد پر مقدمے کی سماعت کریں گے۔ پرویز مشرف اگلی سماعت سے قبل جب چاہیں آ کر بیان ریکارڈ کرا سکتے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.