راولپنڈی میں پولیس گردی،اندھا دھند فائرنگ سے سابق کونسلر قتل

راولپنڈی میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ،کلرسیداں روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران سابق کونسلر کوگولیاں مار کر قتل کردیا گیا

اہل علاقہ کا تھانے کا گھیراﺅ کرکے احتجاج، مقدمہ درج، سی پی او کا نوٹس،فائرنگ کرنے والے دو پولیس اہلکار گرفتار

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ: ماجد علی سید
راولپنڈی میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ،کلرسیداں روڈ پرا سنیپ چیکنگ کے دوران سابق کونسلر کوگولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔واقعہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کلرسیداں بینک چوک پر پیش آیا، پولیس اہلکاروں نے اسنیپ چیکنگ کے دوران گاڑی نہ روکنے پر سابق کونسلر چوہدری وحید انجم پرگولیاں برسا دیں جس سے وہ جاں بحق ہو گئے۔ اہل علاقہ نے پولیس گردی کے خلاف تھانے کا گھیراﺅ کر کے سخت احتجاج کیا۔اختجاج پر سی پی او محمد فیصل رانا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 5 پولیس اہلکاروں پر قتل کا مقدمہ درج کروا دیا۔ فائرنگ کرنے والے اے ایس آئی عمران سمیت 2 اہلکاروں کوگرفتارکرلیا گیا جبکہ انصاف کی یقین دہانی پر اہل علاقہ نے احتجاج ختم کر دیا۔

واقعہ کلرسیداں روڈ پرا سنیپ چیکنگ کے دوران پیش آیا جہاں‌سابق کونسلر کوگولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کلرسیداں بینک چوک پر پولیس اہلکاروں نے اسنیپ چیکنگ کے دوران گاڑی نہ روکنے پر سابق کونسلر چوہدری وحید انجم پرگولیاں برسا دیں جس سے وہ جاں بحق ہو گئے۔ اہل علاقہ نے پولیس گردی کے خلاف تھانے کا گھیراﺅ کر کے سخت احتجاج کیا۔اختجاج پر سی پی او محمد فیصل رانا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 5 پولیس اہلکاروں پر قتل کا مقدمہ درج کروا دیا۔ فائرنگ کرنے والے اے ایس آئی عمران سمیت 2 اہلکاروں کوگرفتارکرلیا گیا جبکہ انصاف کی یقین دہانی پر اہل علاقہ نے احتجاج ختم کر دیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.