رجسٹرار فوج سے پوچھے عزیر بلوچ کو جیل کب بھیجے گی، عدالت

انسداددہشت گردی کی عدالت میں سماعت،جیل کسٹیڈی سے متعلق تفصیلات طلب 

شخصیات ویب ڈیسک

کراچی ، انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے مقدمات کی سماعت مسلسل التواء کا شکار، عدالت نے رجسٹرار کو حکم دیا کہ فوج سے پوچھاجائے کہ عزیربلوچ کو جیل میں کب بھیجا جائے گا۔لیاری گینگ وار کےسرغنہ عزیر بلو چ کیخلاف مقدمات کی سماعت انسداددہشت گردی کی عدالت میں ہوئی جس میں عدالت نے جیل سپریٹنڈنٹ کو عزیر بلوچ سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نےرجسٹرار اے ٹی سی کو بھی ایک بار پھر نوٹس جاری کرتے ہوئےعزیر بلوچ کی جیل کسٹڈی کےحوالے معلومات طلب کرلی۔ عدالت کا کہنا تھاکہ 11اپریل 2017کو عزیر بلوچ کو فوج کےحوالے کیا گیا،2012کا مقدمہ عزیربلوچ کی عدم پیشی کے باعث التوا کا شکار ہے،فوج سے پوچھ کے بتایا جائے کہ کیا کسی ایک تاریخ پر عذیر بلوچ کو ہیش کیا جائے گا ؟ یہ پوچھا جائے کہ ایک وقت بتا دیں کہ اس وقت تک عذیر بلوچ کو واپس جیل منتقل کردیا جائے گا

Facebook Comments

POST A COMMENT.