سانحہ مستونگ کا ماسٹرمائنڈ اپنے دو ساتھیوں سمیت ہلاک

مفتی ہدایت اللہ داعش بلوچستان کا سربراہ اورسانحہ مستونگ کا ماسٹرمائنڈ تھا،سیکیورٹی ذرائع

شخصیات ویب ڈیسک

کوئٹہ،قلات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران سانحہ مستونگ کا ماسٹرمائنڈ اپنے دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پرآپریشن کیا۔ اس کارروائی میں کالعدم تنظیم داعش کا کمانڈرمفتی ہدایت اللہ اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ مارا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی ہدایت اللہ داعش بلوچستان کا سربراہ اورسانحہ مستونگ کا ماسٹرمائنڈ تھا، تینوں لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مفتی ہدایت اللہ کے ساتھیوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔اس سے قبل مستونگ خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی تھی جس کا نام حافظ نوازاورتعلق ایبٹ آباد سے تھا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.