سپریم کورٹ، رائو انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ میں نقیب اللہ محسود کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت،عمرے پر جانا چاہتا ہوں، اس لئے ای سی ایل سے نام نکالا جائے، استدعا

ایک جوان بچہ ماردیا اوراب ملک سے باہر جانا چاہتا ہے،اس کا تو پاسپورٹ منسوخ ہونا چاہئے،چیف جسٹس کے ریمارکس،400 لوگوں کو مارنے کے بعد راو انوار عمرے پر جانا چاہتا ہے,والد نق نقیب محسود

سپریم کورٹ میں نقیب اللہ محسود کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔راؤ انوار نےجانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیارکیا تھا کہ وہ ضمانت پرہیں اور عمرے کیلئے جانا چاہتے ہیں،لہذا ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔سماعت کے دوران جیف جسٹس نے ریماکس دیئے کہ راو انوار بری کیسے ہو گیا۔وکیل راو انوار فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ بری نہیں ہوا وہ ضمانت پرہیں۔جیف جسٹس نے کہا کہ ضمانت پر ہیں تو ضمانت پرہی رہیں۔راو انوارباہرجانے کی بات کررہا ہے اس کا تو پاسپورٹ منسوخ ہونا چاہئے۔چیف جسٹس نے کہاہمیں پتہ ہے جس طرح راو انوار کوعدالت میں پیش کیا گیا،ہمیں پتہ ہے کس طرح راو انوار کو پکڑوایا تھا۔چیف جسٹس نے رائو انوار کے وکیل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ فیصل صاحب آپ نے پہلے کیوں نہیں بتایا کہ اس کے ساتھ اتنا خصوصی سلوک ہو رہا ہے۔وکیل رائو انوار نےجواب دیا کہ رائو انوار کے کچھ گھریلومسائل ہیں جس وجہ سے جانا چاہتے ہیں۔چیف جسٹس نےکہا کہ گھروالوں کو کہیں یہاں آکرمل لیں،یہاں سے کمایا ہوا پیسہ باہرمنتقل کرنا چاہتا ہوگا،ایک جوان بچہ ماردیا اوراب ملک سے باہر جانا چاہتا ہے۔سپریم کورٹ نے راو انوار کی ای سی ایل سے نام ہٹانے کی درخواست مسترد کردی۔نقیب اللہ کے والد نے روسٹرم پرآکر عدالت کا شکریہ ادا کیا۔سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان نے کہا کہ 400 لوگوں کو مارنے کے بعد راو انوار عمرے پر جانا چاہتا ہے،میڈیا کے شکرگزار ہیں جنھوں نے پوری دنیا میں نقیب کی آواز پہنچایا،سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کا شکرگزارہوں۔انہوں نے کہا کہ نقیب اللہ کی بیٹیاں اپنے والد کے قتل کا انصاف مانگ رہی ہیں،13تاریخ کو ہم نقیب کی برسی منائیں گے،قرآن خوانی کی جائے گی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نقیب اللہ کو انصاف ملا تو یہ 22 کروڑعوام کی فتح ہوگی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.