6روزکی سی این جی بندش کے بعد آج سے سندھ بھر میں گیس اسٹیشنز کھولنے کا اعلان

سی این جی   6روز سے بند، کراچی،حیدر آباد اورسندھ بھرمیں جمعہ کو  چھٹے روز بھی معمولات زندگی شدید متاثر،پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر انتہائی کم، کرایوں میں 50 روپے تک من مانا اضافہ، شہریوں خصوصآ خواتین کو شدید مشکلات

سی این جی ایسوسی ایشن نے کراچی سمیت سندھ بھر میں کل ہفتے سے گیس اسٹیشنز کھولنے کا اعلان کردیا
سی این جی بند ہونے سے کراچی،حیدر آباد اور اندرون سندھ میں جمعہ کو  چھٹے روز بھی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں
پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر انتہائی کم ہے، مافیا نے کرایوں میں 50 روپے تک من مانا اضافہ کردیا ، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گیس پریشر میں بہتری آرہی ہے، سوئی سدرن گیس

شخصیات ویب ڈیسک

 

سی این جی کی بندش سے پبلک ٹرانسپورٹ کم رہی شہریوں نے بس کی چھتوں پر بیٹھ کر‌اور حفاظتی جنگلوں، کھڑکی دروازوں پر لٹک کر سفر کیا

سی این جی کی بندش سے پبلک ٹرانسپورٹ کم رہی شہریوں نے بس کی چھتوں پر بیٹھ کر‌اور حفاظتی جنگلوں، کھڑکی دروازوں پر لٹک کر سفر کیا

سی این جی ایسوسی ایشن نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ہفتے سے گیس اسٹیشنز کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
کراچی میں سی این جی کی فراہمی 6 روز سے مسلسل بند ہے، گیس فیلڈز سے سپلائی میں کمی کی بنا پر کی جانے والی بندش سسٹم میں 640 ایم ایم سی ایف ایل این جی شامل ہونے کے باوجود جوں کی توں برقرار رہی او ر چھٹے روز بھی سی این جی کی فراہمی بحال نہ ہوسکی۔ سی این جی اسٹیشن بند ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا رہا۔
واضح رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے صوبے بھر میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی تھی،بعد ازاں گیس کا بحران مبینہ طور پر مصنوعی نکلا اور انکشاف ہوا کہ سندھ کی گیس پنجاب کو فراہم کی جارہی ہے۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزیر پٹرولیم غلام محمد سرور گیس کا مسئلہ حل کرنے کراچی پہنچے،انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ،وزیراعلیٰ سندھ نے جلد گیس بحال کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آئین کے مطابق جس صوبے سے گیس نکلتی ہے پہلا حق اس کا ہے اور جانبدارانہ کارروائیاں آئین کے منافی ہیں۔

پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا خواتین کوکرنا پڑتا ہے

پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا خواتین کوکرنا پڑتا ہے

واضح رہے کہ کراچی میں 6روز سے گیس کی فراہمی بندہے اور سی این جی اسٹیشن مالکان، ٹرانسپورٹرز اور کراچی چیمبرآف کامرس کا الٹی میٹم بھی کراچی کے شہریوں کے لیے سی این جی کی فراہمی ممکن نہ بنا سکا۔ شہر میں سی این جی اسٹیشن چھٹے روز بھی بند رہے پبلک ٹرانسپورٹ انتہائی کم ہونے سے شہریوں نے بس کی چھتوں پر بیٹھ کر سفر کیا جس کو چھت پر جگہ نہ ملی اس نے حفاظتی جنگلوں، کھڑکی دروازوں پر لٹک کر سفر کیا۔
اسکول وینز کی بڑی تعداد نے بھی بچوں کو اسکول لانے لے جانے کی سروس معطل کردی جس سے والدین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سی این جی پر چلنے والے رکشے پیٹرول پر چلائے جانے سے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا 20 روپے سے بڑھاکر 40 روپے اور 40 سے بڑھاکر 60 روپے تک کرایہ وصول کیا گیا، بس اسٹاپس پر شہریوں کا رش لگا رہا اور مسافر گھنٹوں بسوں کی راہ تکتے رہے، بسیں نہ ہونے کی وجہ سے شہری کمرشل لوڈنگ گاڑیوں سوزوکی پک اپ، شہزور اور مزدا ٹرکوں میں بھی سفر کرنے پر مجبور ہوگئے۔

سندھ بھر میں 6 روز سے سی این جی کی سپلائی بند ہونے سے عوام کی مشکلات بڑھ گئیں

سندھ بھر میں 6 روز سے سی این جی کی سپلائی بند ہونے سے عوام کی مشکلات بڑھ گئیں

دفاتر اور بازاروں کے لیے جانے والی خواتین کو سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اسی طرح کالج اور جامعات کو جانے والی طالبات نے بھی مشکلات کا سامنا کیا،شہریوں نے سوال کیا کہ سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والے صوبے اور سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہریوں کو کس بات کی سزا دی جارہی ہے۔
تاہم سی این جی ایسوسی ایشن نے اب کراچی سمیت سندھ بھر میں ہفتے سے گیس اسٹیشنز کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.