شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ،جمعہ کوسنایا جائے گا

وکیل امجد پرویز کے حتمی دلائل مکمل،ریفرنس میں نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدرنامزد ہیں

ویب ڈیسک

اسلام آباد ،احتساب عدالت نے شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفنرنس کا فیصلہ محوظ کرلیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر فیصلہ 6 جولائی کو سنائیں گے۔اس ریفرنس میں نوازشریف،ان کی صاحبزادی مریم نوازاورداماد کیپٹین ریٹائرد صفدرنامزد ہیں۔ اس کیس میں حسن اورحسین نواز کو مفرور قرا دیا جاچکا ہے۔احتساب عدالت نے تقریباً ساڑھے 9 ماہ اس کیس کی سماعت کی۔
منگل کو احتساب عدالت میں نوازشریف،ان کی صاحبزادی مریم نواز اورداماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔عدالت میں مریم نوازاورکیپٹن (ر) صفدر کے وکیل ایڈووکیٹ امجد پرویز اپنے حتمی دلائل دیئے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو جمعہ 6 جولائی کو سنایا جائےگا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.