شہرقائد میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

پولیوایک موذی بیماری جوبچوں کو زندگی بھر کیلئے معذور بنادیتی ہے،ماہرین

شخصیات ویب ڈیسک

کراچی میں تین ماہ بعد پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔مہم کے دوران 19 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی صالح فاروقی نے پانچ روزہ پولیس مہم کا افتتاح سوبھراج اسپتال سے کیا۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ جلد ہی پولیو وائرس پرقابو پایاجائے گا۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے محکمہ صحت سندھ پر دبائو بڑھ جانے کے باعث انتہائی حساس یوسیز میں ہر ماہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پولیوایک موذی بیماری جوبچوں کو زندگی بھر کیلئے معذور بنادیتی ہے والدین کو چاہئے کہ وہ پولیو ہیلتھ ورکرز سے ہرممکن تعاون کریں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.