شہر قائد کا موسم خوشگوار،آسمان پرگہرے بادلوں کاراج

موسم حسین ہوتےہی شہریوں نے تفریحی مقامات کارخ،بادلوں کاسایہ پورے ہفتے رہنےکاامکان

شخصیات ویب ڈیسک

شہرقائد کا موسم خوشگوارہواتوآسمان پرگہرے بادلوں کا راج رہا۔شہریوں کی بڑی تعداد نے موسم کا لطف اٹھانے کے لئے سی ویو کا رخ کیا اور خوب ہلہ گلہ کیا۔کراچی کاموسم حسین ہوتےہی شہریوں نے تفریحی مقامات کارخ کرلیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد ساحل پر سمندر کی موجوں کا لطف لینے جمع ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بادلوں کاسایہ پورے ہفتے رہنےکاامکان ہے جس سے موسم خوشگوار رہے گامگر تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔شہریوں کو بس کبھی کبھی ہلکی پھوار سے کام چلانا پڑے گا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.