طلال چوہدری توہین عدالت کے مرتکب قرار، 5 سال کیلئے نااہل

1 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد،ساتھ ہی عدالت برخاست ہونے تک قید کی سزا

شخصیات ویب ڈیسک

اسلام آباد،سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسابق وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا اور1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔سپریم کورٹ میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 11 جولائی کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔توہین عدالت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ان پر 1 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، ساتھ ہی عدالت برخاست ہونے تک قید کی سزا سنائی تھی۔ صبح 11:30 بجے عدالتی وقت کے اختتام کے ساتھ ہی طلال چوہدری کی سزا بھی ختم ہوگئی،طلال چوہدری کو آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ جس کے بعد طلال چوہدری 5 سال کے لئے کسی بھی عوامی عہدے رکھنے کے لئے نااہل ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے بعد عدالت عظمیٰ نے 11 جولائی کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.