عالمی اعزاز جیت کر ملک کا نام روشن کرنے والی باہمت پاکستانی خواتین

عالمی اعزاز جیت کر ملک کا نام روشن کرنے والی باہمت خواتین میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم 2 پاکستانی خواتین نے فرانس کے سابق صدر سے شیراک ایوارڈ حاصل کیا

 پشاور کی خاتون کھلاڑی مریم نسیم نے آسٹریلیا میں پاور لفٹنگ کے بین الاقوامی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا

شرمین عبید آسکر ایوارڈ حاصل کرکے یہ اعزاز پانے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

حمنہ گل

 اپاکستان کے نوجوان دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں ، اس مقابلے میں پاکستانی خواتین بہت آگے ہیں جنہوں نے عالمی اعزاز جیت کر بین لاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ اس حوالے سے کچھ عرصہ قبل پاکستان کی دو باہمت خواتین نے فرانس کا اہم ترین ایوارڈ حاصل کیا۔انسانی حقوق کے لیے سرگرم پاکستانی خواتین گلالئی اسماعیل اور صبا اسماعیل کو فرانس کے شیراک ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ جب کہ پشاور کی خاتون کھلاڑی مریم نسیم نے آسٹریلیا میں پاور لفٹنگ کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت کر ملک کا نام سربلند کردیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال
پاکستان کی فلم میکر شرمین عبید چنائے نے آسکر ایوارڈ جیت کرنہ صرف ملک کانام روشن کیا بلکہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔
اس سے ثابت ہوتا ہے کہ موقع اور حوصلہ افزائی ملے تو پاکستان کی خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہیں۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی مریم نسیم اس کی زندہ مثال ہیں، جنہوں نے آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں پاور لفٹنگ کے بین الاقوامی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ مریم نسیم کا کہنا ہے کہ پاور لفٹنگ کا کھیل پاکستان میں زیادہ مقبول نہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ وہ نہ صرف اس کھیل میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں بلکہ وطن عزیز میں اس کھیل کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس کھیل میں اپنے ملک اور شہر کا نام روشن کرنے والی پشاور کی بیٹی مریم نسیم کو امید ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا پرچم بلند کریں گی۔
عالمی اعزاز جیت کر ملک کا نام روشن کرنے والی باہمت پاکستانی خواتین
عالمی اعزاز جیت کر ملک کا نام روشن کرنے والی باہمت خواتین میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم 2 پاکستانی خواتین نے فرانس کے سابق صدر سے شیراک ایوارڈ حاصل کیا
 پشاور کی خاتون کھلاڑی مریم نسیم نے آسٹریلیا میں پاور لفٹنگ کے بین الاقوامی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ شرمین عبید آسکر ایوارڈ حاصل کرکے یہ اعزاز پانے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

اس سے ثابت ہوتا ہے کہ موقع اور حوصلہ افزائی ملے تو پاکستان کی خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہیں۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی مریم نسیم اس کی زندہ مثال ہیں، جنہوں نے آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں پاور لفٹنگ کے بین الاقوامی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ مریم نسیم کا کہنا ہے کہ پاور لفٹنگ کا کھیل پاکستان میں زیادہ مقبول نہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ وہ نہ صرف اس کھیل میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں بلکہ وطن عزیز میں اس کھیل کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس کھیل میں اپنے ملک اور شہر کا نام روشن کرنے والی پشاور کی بیٹی مریم نسیم کو امید ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا پرچم بلند کریں گی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.