عالمی وبا کورونا پاکستان میں بے قابو، ایک دن میں سب سے زیادہ چار ہزار 688 کیسزریکارڈ

عالمی وبا کورونا پاکستان میں بے قابو، ایک دن میں سب سے زیادہ چار ہزار 688 کیسزریکارڈ

عالمی وبا کورونا پاکستان میں بے قابو، ایک دن میں چار ہزار 688 کیسزریکارڈ، مجموعی تعداد 85ہزار سے بڑھ گئی

عالمی وبا کورونا وائرس سے ایک دن میں سب سے زیادہ 82مریض جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد کی کل تعداد 1770 ہوگئی

عالمی وبا کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 85 ہزار سے تجاوز کر گئی جو چین میں اب تک ریکارڈ کیے گئے متاثرین سے بھی زیادہ ہے۔ چین میں اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق متاثرین 84 ہزار 100 سے زائد ہیں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ریکارڈ 20 ہزار 167 ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے کورونا کے 4 ہزار 688 مریض سامنے آئے۔901 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کورونا کے30 ہزار 128 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں

کورونا سے متاثر ممالک کی فہرست میں چین کا نمبر 18 واں ہے پاکستان اس سے آگے بڑھ کر 17 ویں پوزیشن پر آ گیا

 

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ : سلیم آذر

عالمی وبا کورونا وائرس سے ایک دن میں سب سے زیادہ 82مریض جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد کی کل تعداد 1770 ہوگئی

عالمی وبا کورونا پاکستان میں بے قابو، متاثرہ افراد کی تعداد چین سے بڑھ گئی
عالمی وبا کورونا وائرس سے ایک دن میں سب سے زیادہ مریض ریکارڈ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار600 سے زائد افراد متاثر
عالمی وبا کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 85 ہزار سے تجاوز کر گئی جو چین میں اب تک ریکارڈ کیے گئے متاثرین سے بھی زیادہ ہے۔چین میں اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق متاثرین 84 ہزار 100 سے زائد ہیں

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کے بعد وائرس کا شکار افراد کی کل تعداد کورونا کے ابتدائی مرکز چین سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔
امریکا کی جان ہاپکنز یونیورسٹی سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے متاثر ممالک کی فہرست میں چین کا نمبر 18 واں ہے جبکہ پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر سب سے زیادہ کیسز سامنے آ رہے ہیں جس کے بعد متاثرہ ممالک کی فہرست میں پاکستان 17 ویں پوزیشن ر آ گیا ہے
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 600 سے زائد نئے کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 85 ہزار 264 سے تجاوز کر گئی ہے جو چین میں اب تک ریکارڈ کیے گئے متاثرین سے بھی زیادہ ہے۔
امریکا کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے سب سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں چین کا نمبر 18 واں ہے جبکہ پاکستان فہرست میں 17 ویں پوزیشن پر آگیا ہے
پاکستان میں اس موذی وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 82 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی ک ±ل تعداد 1 ہزار 770 ہے۔
پاکستان میں ایک روز میں 4 ہزار 600 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو ایک دن میں سامنے آنے والے کیسز میں سب سے زیادہ ہیں جبکہ 30 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ریکارڈ 20 ہزار 167 ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے کورونا کے 4 ہزار 688 مریض سامنے آئے۔901 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ جبکہ کورونا کے30 ہزار 128 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد 85 ہزار 264 ہو چکی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.