علامہ اقبال کی شخصیت وشاعری کی تین جہتیں، تصور پاکستان، ملت اسلامیہ اورقرآن

علامہ اقبال کی شخصیت وشاعری کی تین جہتیں ، تصور پاکستان، ملت اسلامیہ اورقرآن
علامہ اقبال کا نمایاں کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے جو انھوں نے 1930ءمیں مسلم لیگ کے الہ آباد اجلاس میں پیش کیا

شخصیات ویب نیوز
علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر خصوصی مضمون
تحریر : سلیم آذر

پیر22 ربیع الاوّل 1442ھ 9 نومبر2020

علامہ اقبال سے پاکستانیوں کی سہ گونہ نسبت

Saleem Aazar Chief Editor Shakhsiyaat.com

Saleem Aazar Chief Editor Shakhsiyaat.com

علامہ اقبال کی شخصیت وشاعری کی تین جہتیں ہیں، اول یہ کہ مملکت خداداد سرزمین جس میں ہم آزاد وخودمختار قوم کی حیثیت سے مقیم ہیں اس کا وجود وقیام علامہ مرحوم ہی کے تخیل وتصور کا رہین منت ہے۔ پاکستان میں بسنے والا ہر پاکستانی خواہ وہ مسلمان ہو یا غیرمسلم ، ادیب وشاعر ہو، سیاست داں یا عام آدمی ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کے ساتھ سہ گونہ رشتوں اور ایک خصوصی نسبت کے ساتھ منسلک ہے۔ ان کا سب سے نمایاں کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے جو انھوں نے 1930ءمیں الہ آباد میں مسلم لیگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیش کیا تھا۔ یہی وہ نظریہ ہے جو بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔
دوسرے یہ کہ وہ ملت اسلامی اور امت مسلمہ جس سے ہم سب منسلک ہیں اس دور میں اس کی عظمت و سطوت پارینہ کے سب سے بڑے مرثیہ خواں بھی اقبال ہیں اوراس کے احیا و نشاة ثانیہ کے سب سے بڑے حدی خواں بھی ۔ تیسرے یہ کہ وہ دین حق جس کے ہم سب نام لیوا ہیں۔اس دور میں خصوصاً جدید تعلیم یافتہ طبقے میں اس کے اسرار ورموزکے سب سے بڑے رازداں بھی اقبال ہیں اوراس کی روح باطنی وجسد ظاہری دونوں کے تجدیدواحیا کے عظیم ترین نقیب کی حیثیت بھی اقبال ہی کو حاصل ہے۔

علامہ اقبال کی شخصیت وشاعری کی تین جہتیں ، تصور پاکستان، ملت اسلامیہ اورقرآن ہے، ان کا نمایاں کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے جو انھوں نے 1930ءمیں مسلم لیگ کے الہ آباد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے میں پیش کیا

علامہ اقبال کی شخصیت وشاعری کی تین جہتیں ، تصور پاکستان، ملت اسلامیہ اورقرآن ہے، ان کا نمایاں کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے جو انھوں نے 1930ءمیں مسلم لیگ کے الہ آباد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے میں پیش کیا

علامہ اقبال کے ساتھ یہ سہ گونہ تعلق ہرپاکستانی کو حاصل ہے ۔اس کے ساتھ ہی روح اقبال سے ایک چوتھی خصوصی نسبت قرآن حکیم ہے جو نہ صرف احیائے اسلام کی لازمی شرط اورایمان کا اصل منبع اورسرچشمہ ہے۔ گویا ملت اسلامی کی نشاة ثانیہ اورتشکیل جدید کی کوشش ہو یا احیائے اسلام اور غلبہ دین کی جدوجہد دونوں کا اصل منبع اس کے سوا کچھ نہیں کہ مسلمانوں کا قرآن حکیم کے ساتھ صحیح تعلق دوبارہ استوار ہو چنانچہ علامہ اقبال کے کلام میںامت مسلمہ کے احیا کی نہ صرف امید بلکہ واضح پیغام بھی موجود ہے ؎

نکل کے صحرا سے جس نے روما سلطنت کو الٹ دیا تھا
سنا ہے قدسیوں سے میں نے وہ شیر پھر ہوشیار ہوگا

اور

اقبال کا ترانہ بانگ درا ہے گویا
ہوتا ہے جادہ پیما پھر کارواں ہمارا

اور

سبق پھر پڑھ صداقت کا عدالت کا شجاعت کا
لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا

ملت اسلامیہ کے ترجمان سے قبل علامہ کی شاعری کے دور اول میںان کا جذبہ حب الوطنی چھلکا پڑتا ہے بلکہ ہندی قوم پرستی کے آثار بھی ملتے ہیں مثلاً ” ہندی ہیں ہم وطن ہے ہندوستاں ہمار ” لیکن پھر وہ ملت اسلامی کے عالمی ترجمان کی حیثیت سے سامنے آتے ہیں اور کہتے ہیں ؎

چین وعرب ہمارا ہندوستان ہمارا
مسلم ہیں ہم وطن ہے سارا جہاں ہمارا

فکروتخیل کی یہ دو انتہا علامہ اقبال کی شخصیت وفن کے ساتھ ساتھ مسلمانان ہند سے ان کے اخلاص کی عمدہ مثال بھی ہے کیوںکہ ایک طرف تو تصور پسندی( Idealism) اور دوسری طرف حقیقت پسندی (Realism) یہ ثابت کرتی ہے کہ علامہ ایک جانب اگرفکروخیال کی بلندی کو چھورہے ہیں اور ملت اسلامیہ کی ترجمانی کررہے ہیں تو دوسری جانب وہ اپنے نزدیکی ماحول کے تلخ حقائق سے بھی بے تعلق نہیں ہیں اورمسلمانان ہند کے مسائل کاایسا بصیرت افروز حل بھی تجویز کرتے ہیں جواس وقت کی سپرپاورز کو کئی برسوںکے بعد بالآخر ماننا ہی پڑتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انگریز اورہندو علامہ اقبال کی اس تجویز سے ہٹ کر ہندوستان میں دوقومی مسئلے کا کوئی دوسرا حل تلاش نہیں کرپائے تھے اور انہیں بالآخر اسی تجویز پر عمل درآمد کرنا پڑا تھا۔ یہ علامہ اقبال کی بصیرت اورتدبر کا بین ثبوت ہے۔

انہوں نے برصغیر پاک وہند کی مسلمان قوم کے مستقبل کے بارے میں جو کچھ سوچا اوران کے مسائل کا جو حل پیش کیاوہ ان کی بیدار مغزی اورمعاملہ فہمی بلکہ سیاسی تدبرشاہکار ہے

انہوں نے برصغیر پاک وہند کی مسلمان قوم کے مستقبل کے بارے میں جو کچھ سوچا اوران کے مسائل کا جو حل پیش کیاوہ ان کی بیدار مغزی اورمعاملہ فہمی بلکہ سیاسی تدبرشاہکار ہے

ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال بیسویں صدی کے معروف شاعر، مصنف، قانون دان، سیاست دان، صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے تاہم بنیادی وجہ شہرت شاعری ہے ، وہ اردو اور فارسی میں شاعری کرتے تھے۔ شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت اسلام کی طرف تھا۔ ”دا ری کنسٹرکشن آف رِلی جس تھاٹ ان اسلام“ کے نام سے انگریزی میں ایک نثری کتاب بھی تحریر کی۔
وہ 9 نومبر 1877 (بمطابق 3 ذیقعد 1294ھ) کو سیالکوٹ میں شیخ نور محمد کے گھر پیدا ہوئے۔ ماں باپ نے نام محمد اقبال رکھا۔ مختلف تاریخ دانوں کے مابین علامہ کی تاریخ ولادت پر کچھ اختلافات رہے ہیں لیکن سرکاری طور پر 9 نومبر 1877 کو ہی ان کی تاریخ پیدائش تسلیم کی جاتی ہے۔
انھوں نے 6مئی 1893 میںمیٹرک کیا ، 1895میں ایف اے کے بعدگریجویشن کے لیے گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ لیا اور انگریزی ، فلسفہ اور عربی کے مضامین منتخب کیے۔ انگریزی اور فلسفہ گورنمنٹ کالج میں پڑھتے اور عربی پڑھنے اورینٹل کالج جاتے جہاں مولانا فیض الحسن سہارنپوری ایسے بے مثال استاددرس دیتے تھے۔
اس وقت تک اورینٹل کالج گورنمنٹ کالج ہی کی عمارت کے ایک حصّے میں قائم تھا اور دونوں کالجوں کے درمیان بعض مضامین کے سلسلے میں باہمی تعاون اور اشتراک کا سلسلہ جاری تھا۔1898 میں علامہ اقبال نے بی اے پاس کیا اور ایم اے (فلسفہ)میں داخلہ لے لیا۔یہاںپروفیسر ٹی ڈبلیوآرنلڈ کاساتھ میسّر آیا جنہوں نے آگے چل کر اقبال کی علمی اور فکری زندگی کا ایک حتمی رخ متعین کر دیا۔ اس دوران میں شاعری کا سلسلہ بھی چلتا رہا ، مگر مشاعروں میں نہ جاتے تھے۔ نومبر1899 کی ایک شام کچھ بے تکلف ہم جماعت انہیں حکیم امین الدین کے مکان پر ایک محفلِ مشاعرہ میں کھینچ کرلے گئے۔ بڑے بڑے سکّہ بند اساتذہ شاگردوں کی کثیر تعداد سمیت شریک تھی۔ س ±ننے والوں کا بھی ایک ہجوم تھا۔ اقبال بالکل نئے تھے ، اس لیے ان کا نام مبتدیوں کے دور میں پ ±کارا گیا۔ غزل پڑھنی شروع کی، جب اس شعر پر پہنچے کہ ع

موتی سمجھ کے شانِ کریمی نے چن لیے قطرے جو تھے مرے عرقِ انفعال کے

تو اچھے اچھے استاد اچھل پڑے۔ بے اختیار ہو کر داد دینے لگے۔ یہاں سے اقبال کی بحیثیت شاعر شہرت کا آغاز ہوا۔

پاکستان کے ساتھ علامہ اقبال کا تعلق صرف ”مصور “ کا نہیں۔ اس سے کہیں زیادہ ہے

پاکستان کے ساتھ علامہ اقبال کا تعلق صرف ”مصور “ کا نہیں۔ اس سے کہیں زیادہ ہے

اورینٹل کالج میں اپنے چار سالہ دورِ تدریس میں اقبال نے اسٹبس کی ”ارلی پلائجنٹس“اور واکر کی ”پولٹیکل اکانومی“کا اردو میں تلخیص و ترجمہ کیا ، شیخ عبدالکریم الجیلی کے نظریہ توحیدِ مطلق پر انگریزی میں ایک مقالہ لکھا اور ”علم الاقتصاد“کے نام سے اردو زبان میں ایک مختصر سی کتاب تصنیف کی جو1904 میں شائع ہوئی۔ اردو میں اپنے موضوع پر یہ اولین کتابوں میں سے ہے۔
1903میں گورنمنٹ کالج میں انگریزی کے اسسٹنٹ پروفیسر مقرر ہوئے۔ بعد میں فلسفے کے شعبے میں چلے گئے۔25 دسمبر 1905کواعلیٰ تعلیم کے لیے انگلستان چلے گئے اور کیمبرج یونیورسٹی ٹرنٹی کالج میں ریسرچ اسکالر کی حیثیت سے داخلہ لے لیا، بیرسٹری کے لیے لنکنزاِن میں داخلہ لیا۔بعد میں آپ جرمنی چلے گئے جہاں میونخ یونیورسٹی سے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
ان کے استادوں میںسر عبدالقادر،وائٹ ہیڈ ، میگ ٹیگرٹ ، وارڈ ، براو ¿ن اور نکلسن ایسی نادر روزگار اور شہرہ آفاق ہستیاں شامل تھیں۔
برائون اور نکلسن عربی اور فارسی زبانوں کے ماہر تھے۔ نکلسن نے اقبال کی فارسی مثنوی ”اسرار خودی“کا انگریزی ترجمہ بھی کیا جو اگرچہ اقبال کو پوری طرح پسند نہیں آیا مگر اس کی وجہ سے انگریزی خواں یورپ کے شعری اور فکری حلقوں میں اقبال کے نام اور کام کا جزوی سا تعارف ضرور ہوگیا۔ تعلیم مکمل ہوتے ہی وہ یورپ میں مزید نہیں رکے اور وطن واپس آگئے۔
لندن میں قیام کے دوران میں علامہ اقبال نے مختلف موضوعات پر لیکچروں کا سلسلہ بھی شروع کیا ، مثلاً اسلامی تصوّف ، مسلمانوں کا اثر تہذیب یورپ پر ، اسلامی جمہوریت ، اسلام اور عقلِ انسانی وغیرہ بدقسمتی سے ان میں ایک کا بھی کوئی ریکارڈ نہیں ملتا۔ ایک مرتبہ آرنلڈ لمبی رخصت پر گئے تو اقبال ان کی جگہ پر لندن یونیورسٹی میں چند ماہ کے لیے عربی کے پروفیسر مقرر ہوئے۔

مصور پاکستان

علامہ اقبال بنیادی طور پر سیاست داں نہ تھے بلکہ انتہائی کوشش کے باوجود بھی وہ اپنے مزاج کو عملی سیاست کے ساتھ سازگار نہ بناسکے۔اس کے باوجود انہوں نے برصغیر پاک وہند کی مسلمان قوم کے مستقبل کے بارے میں جو کچھ سوچا اوران کے مسائل کا جو حل پیش کیاوہ ان کی بیدار مغزی اورمعاملہ فہمی بلکہ سیاسی تدبر
شاہکار ہے۔ 1930 سے قبل تو سوال ہی کیا پیدا ہوتا اس کے بعد بھی ایک طویل عرصے تک ہندوستان کی تقسیم کا خیال تک کسی کے ذہن میں نہیں آسکتا تھا۔یہ صرف علامہ اقبال ہی کی نگاہ دور رس و دور بین تھی جس نے حالات کے رخ اورزمانے کی رفتارکو پہچان کر مسلمانان ہند کے جملہ مسائل کا حل اسے قرار دیا کہ ہندوستان کے کم از کم شمال مغربی گوشے میں واقع مسلم اکثریت کے علاقوں پر مشتمل مسلمانوں کی ایک آزاد اور خودمختار مملکت قائم کی جائے۔

علامہ اقبال کی شخصیت وحالات زندگی پرایک نظر

علامہ اقبال کی شخصیت وحالات زندگی پرایک نظر

پاکستان کے ساتھ علامہ اقبال کا تعلق صرف ”مصور “ کا نہیں۔ اس سے کہیں زیادہ ہے۔ وہ اگرچہ خود عملی سیاست کے مرد میداں نہ تھے تاہم حالات کی صحیح نباضی اوران کی سیاسی بصیرت کا دوسرا شاہکار یہ ہے کہ ا نہوں نے اس وقت کے حالات میں مسلمان ہند کے قومی مقدمے کی پیروی کے لیے صحیح ترین وکیل ڈھونڈ نکالا اوران کی نگاہ دور رس نے مسلمان ہند کی قیادت عظمیٰ کے لیے قائداعظم محمد علی جناح کو منتخب کرلیا۔ اوریہ علامہ اقبال کے غایت خلوص واخلاص کا بین ثبوت اوران کے انکسار و تواضع کی دلیل قاطع ہے کہ انہوں نے اس قائد کے ساتھ ان کی تنظیم کے ایک صوبائی صدر کی حیثیت سے کام کرنا بھی منظور کرلیا حالانکہ ان کے مزاج کو اس قسم کے کامو ں کے ساتھ کوئی طبعی مناسبت نہ تھی ۔ اس طرح علامہ مرحوم نے نہ صرف یہ کہ تصور پاکستان پیش کیابلکہ اس خاکے میں رنگ بھرنے کی عملی جدوجہد کے ابتدائی مراحل میں بنفس نفیس شرکت بھی کی گویا ”تحریک پاکستان“ کے کارکنوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔اس اعتبار سے علامہ اقبال کا ایک عظیم احسان ہراس مسلمان کی گردن پر ہے جو پاکستان کی فضا میں ایک آزاد شہری کی حیثیت سے سانس لے رہا ہے۔ افسوس کہ ہم نے بہ حیثیت قوم خود پاکستان کی قدر نہ کی تو علامہ کے احسان کو کیا یاد رکھتے!

Facebook Comments

POST A COMMENT.