عمران خان اور طیب اردوان موجودہ صدی کے لیڈر ہیں، بشریٰ بی بی

عمران خان بنیادی طورپرایک نیک روح ہیں،کتنے برے حالات ہوں خوشحالی لائیں گے

شخصیات ویب ڈیسک

اسلام آباد،خاتون اول بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ کوئی انسان عمران خان کی برائی نہیں کرسکتا،اس صدی میں لیڈرخان صاحب اورترک صدراردوان ہیں۔ نجی چینل کو انٹریو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے کہا ہے کہ خان صاحب کپڑوں کے معاملے میں بے پروا ہیں،کوئی لیڈرایسا ہوگا جس کے پاس صرف دوتین سوٹ ہوں۔بشری بی بی نے کہا کہ قوم کوایسالیڈرملا جسے کوئی لالچ نہیں،کوئی انسان عمران خان کی برائی نہیں کرسکتا،عمران خان بہت سادہ انسان ہیں انہیں کسی چیز کالالچ نہیں، 18 سال کی عمر میں دین کی تعلیم شروع کی،عبادت سے زیادہ انسانیت کی خدمت ضرری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہدایت کاوقت مقررکررکھاہے،اب خان صاحب کی زندگی اللہ اوررسول کی محبت میں ہے، پاکستان کوخان صاحب ہی اوپراٹھائیں گے،لگتاہےاللہ نےلکھ دیاہے کہ پاکستان کی تقدیرعمران خان ہی بدلیں گے،خان صاحب کے مقابلے کا کوئی لیڈرنہیں، وہ چاہتےہیں کہ ملک کیلئے کچھ کرجائیں۔خاتون اول نے کہا کہ سیاست دان اورلیڈر میں زمین آسمان کافرق ہوتا ہے،خان صاحب کوپیسابنانےکاکوئی شوق نہیں، تھوڑاٹائم لگےگا،ان کےپاس جادوکی چھڑی نہیں، عمران خان عوام کیلئےمحنت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب بنیادی طورپرایک نیک روح ہیں،کتنے برے حالات ہوں،خان صاحب خوشحالی لائیں گے،انکی اداسی اورویرانی نے بے سکون کردیا،سب کومل کرپاکستان کی ترقی کیلئےکام کرناہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیاپرمیراکوئی اکاؤنٹ نہیں، عبادت ذاتی معاملہ ہے،روزے رکھنابہت پسند ہے، اپناوقت لوگوں سےملنےمیں ضائع نہیں کرناچاہتی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.