فٹبالر کا بیٹا گینگ وارکا اہم ترین سربراہ غفارذکری حب سے گینگ چلاتا تھا

فٹبالر عیسی جے کا بیٹا غفارذکری حب سے گینگ چلاتا تھا
فٹبالر کے بیٹے غفارذکری کا آبائی تعلق تربت سے تھا، وہاں بھی کافی عرصے روپوش رہا
ارشد پپو کی گرفتاری کے بعد گینگ کا سرغنہ بنا
2006-7میں سیاسی پشت پناہی کےبعد جرم کی دنیا کا بادشاہ بن بیٹھا، بھائی فتح گزشتہ سال مارا گیا

شخصیات ویب ڈیسک

کراچی: گینگ وارکا مطلوب ترین کردارغفار ذکری پچھلی دہائی کے آغاز میں جرم کی دنیا میں نمودارہوا،ابتدا میں وہ گینگ وار کے مقتول اوراہم کردار ارشد عرف پپو کے ساتھ جرائم کی وارداتیں کرتا رہا اور ارشد پپو کے گرفتار ہونے کے بعد اس نے گینگ کی قیادت سنبھالی۔ 2006اور2007میں غفار ذکری جرائم کی دنیا کا ایک خطرناک نام بن چکا تھا، وہ فٹبالر عیسی جے کا بیٹاتھا۔2006-7 میں رحمان ڈکیت اور غفار ذکری کے گروہوں کے درمیان لیاری میں خطرناک جنگ چل رہی تھی جو کراچی آپریشن کے آغاز تک جاری رہی۔ کراچی آپریشن اور اس سے قبل لیاری عیدو لین، ذکری پاڑے کے علاوہ غفار ذکری نے اپنا بیس کیمپ حب کو بنایا، وہ وہیں سے اپنا گینگ آپریٹ کرتا رہا۔2006-7میں سیاسی پشت پناہی کی بنیاد پر غفار ذکری ایک بہت مضبوط جرائم پیشہ کے طور پر سامنے آیا۔ یہ وہ وقت تھا جب لیاری سے جہان آباد تک وہ جرم کی دنیا کا بے تاج بادشاہ تھا اور اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور قتل کی لاتعداد وارداتیں کیں۔ غفارذکری کا آبائی تعلق تربت سے تھا اور وہ وہاں بھی بہت عرصے روپوش رہا۔ لیاری میں 2011میں فٹ بال اسٹیڈیم میں عزیر بلوچ اور بابا لاڈلہ پر کیے جانے والے دھماکے کے بعد سے گینگ وار مزید شدت اختیار کرگئی تھی۔ غفارذکری کا ایک بھائی فتح گزشتہ سال رینجرز کے ہاتھوں مارا گیا۔ گزشتہ دنوں لیاری میں رینجرز نے اس کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں مقابلے میں ایک رینجرز اہلکار شہید ہوگیا تھا، حساس ادارے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اس کی تاک میں تھے۔

حساس ادارے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اس کی تاک میں تھے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.