فریال تالپور کو قومی احتساب بیورو نے فی الحال گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

فریال تالپور کو قومی احتساب بیورو نے فی الحال گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا
فریال تالپورکی عبوری ضمانت میں 6 بار توسیع کے بعد عدالت نے آج جعلی اکاﺅنٹس کیس میں عبوری ضمانت منسوخ کردی

نیب کا فریال تالپور کی گرفتار ی قانون کے مطابق ہی مل میں لائی جائے گی ، نیب حکام

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو فی الحال گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب حکام کا کہنا ہے کہ فریال تالپور کو فی الحال گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ البتہ آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری کی آج ہی تعمیل کی جائے گی۔ نیب کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ قانون کے مطابق ہی گرفتاری عمل میں لائیں گے۔ خیال رہے کہ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اپنی ہمشیرہ فریال تالپور کے ہمراہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے جعلی بینک اکاو¿نٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
ڈپٹی پراسیکیوٹرنیب سردارمظفر اور اسپشل پراسیکیوٹرجہانزیب بھروانا پیش ہوئے جبکہ آصف زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کی جانب سےاسپیشل پراسیکیوٹر جہانزیب بروانا نے دلائل دئے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نیب نے مکمل طور پر دلائل دئے، کوئی چیز رہ گئی ہے توعدالت کو بتایا جائے جبکہ نیب کے تفتیشی افسر مکمل ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیا۔ جس کے بعد نیب کی ٹیم ان کی گرفتاری کے لیے روانہ ہوئی اور اس وقت زرداری ہاو¿س کے باہر موجود ہے۔

 فریال تالپور کو فی الحال گرفتار نہیں کیا جائے گا آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل ہوگئی

فریال تالپور کو فی الحال گرفتار نہیں کیا جائے گا آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل ہوگئی

دوسری جانب آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست کل دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپورکی عبوری ضمانت میں 6 بار توسیع کی گئی۔ آصف زرداری اور فریال تالپور پر جعلی اکاو¿نٹس سے منی لانڈرنگ کاالزام ہے جبکہ جعلی اکاو¿نٹس کا مقدمہ احتساب عدالتمیں زیر التوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو فی الحال گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
تاہم قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف علی زرداری کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ زردواری ہا ﺅس سے مزاحمت کے بعد گرفتار کرلیا

Facebook Comments

POST A COMMENT.