فواد چوہدری بھی کمزور جواز کے ساتھ ارطغرل کے مخالفین میں شامل ہوگئے

فواد چوہدری کہتے ہیں کہ غیر ملکی ڈرامے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ کردیں گے، وہ حیرت زدہ ہیں کہ کیسے کسی دوسرے ملک کی پروڈکشن کو سرکاری چینل پر نشر کر کے فخر محسوس کیا جا سکتا ہے

فواد چوہدری نے شاید پاکستانی ڈرامے اور انڈین فلمیں نہیں دیکھیں جو ملکی میڈیا پر دھڑلے سے نشر ہوتی ہیں، ان کے خیال میں شاید ان سے پاکستانی معاشرہ صالح اور پاکیزہ بن رہا ہے؟

فواد چوہدری کو معلوم ہونا چاہیے کہ ترکی ڈرامہ ارطغرل اگر ملکی انڈسٹری کو تباہ کردے گا تو پاکستانی ڈرامے او ر نڈین فلمیں پاکستانی معاشرے اور خاندانی نظام کو مسلسل تباہ کررہے ہیں ، جن کو خاندان کے افراد اکٹھے بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتے ہیں اور ان کے ڈائیلاگ بھی فحش اور ذومعنی ہوتے ہیں جو نوجوانوں کے خام ذہنوں کو گمراہ کرتے ہیں

فواد چوہدری مخالفت سے قبل عمران خان کی ہدایت پر سرکاری چینل پر نشر کی جانے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی تعریفیں کررہے تھے

فواد چوہدری مخالفت سے قبل عمران خان کی ہدایت پر سرکاری چینل پر نشر کی جانے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی تعریفیں کررہے تھے

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ : سلیم آذر

فواد چوہدری بھی کمزور جواز کے ساتھ ارطغرل کے مخالفین میں شامل ہوگئے
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے معروف ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کرنے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی ڈرامے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ کردیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ وہ حیرت زدہ ہیں کہ کیسے کسی دوسرے ملک کی پروڈکشن کو سرکاری چینل پر نشر کر کے فخر محسوس کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی پروڈکشن پر دھیان دینا ہوگا ورنہ غیر ملکی ڈرامے پاکستانی انڈسٹڑی کو تباہ کردیں گے۔
فواد چوہدری نے لکھا کہ دوسرے ممالک کے ڈراموں کو سرکاری چینل پر نشر کرنا انتہائی نامناسب ہے کیونکہ اس کا ہمارے ہی پروگرامنگ پر تباہ کن طویل مدتی اثر پڑ سکتا ہے۔
فواد چوہدری کہتے ہیں کہ غیر ملکی ڈرامے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ کردیں گے، وہ حیرت زدہ ہیں کہ کیسے کسی دوسرے ملک کی پروڈکشن کو سرکاری چینل پر نشر کر کے فخر محسوس کیا جا سکتا ہے
فواد چوہدری نے شاید پاکستانی ڈرامے اور انڈین فلمیں نہیں دیکھیں جو ملکی میڈیا پر دھڑلے سے نشر ہوتی ہیں، ان کے خیال میں شاید ان سے پاکستانی معاشرہ صالح اور پاکیزہ بن رہا ہے
فواد چوہدری کو معلوم ہونا چاہیے کہ ترکی ڈرامہ ارطغرل اگر ملکی انڈسٹری کو تباہ کردے گا تو پاکستانی ڈرامے او ر نڈین فلمیں پاکستانی معاشرے اور خاندانی نظام کو مسلسل تباہ کررہے ہیں ، جن کو خاندان کے افراد اکٹھے بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتے ہیں اور ان کے ڈائیلاگ بھی فحش اور ذومعنی ہوتے ہیں جو نوجوانوں کے خام ذہنوں کو گمراہ کرتے ہیں مگر فواد چوہدری سمیت دیگر مخالفین اس کی مذمت نہیں کرتے۔
اور صرف غیرملکی ڈرامے ہی نہیں ہم تو طویل عرصے سے ایسا کچھ باہر سے امپورٹ کررہے ہیں جس کی وجہ سے ہماری تمام انڈسٹری تقریباً بند ہوچکی ہے۔ یا جس کی ہمیں ضرورت نہیں مگر اسے درآمد کرنے پر ہمارا کثیر قیمتی زرمبادلہ خرچ ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان کی ہدایت پر سرکاری چینل پر نشر کی جانے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی تعریفیں کرتے دکھائی دیتے رہے ہیں۔

فواد چوہدری کے اس یوٹرن پر جہاں سوشل میڈیا صارفین انہیں ٹرول کررہے ہیں وہیں کچھ صارفین انہیں اس بیان پر سراہا بھی رہے ہیں۔
معروف اداکار و گلوکار فخر عالم نے فواد چوہدری کے اس بیان کو انتہائی ذمہ دارانہ بیان قرار دیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.