فوج پریزائیڈنگ افسر کے ماتحت کام کرے گی،سیکریٹری الیکشن کمیشن

مبصرین سے متعلق منفی رپورٹس مسترد، ہمارے اسٹاف کو بلوچستان میں سیکیورٹی دی گئ ہے

شخصیات ویب ڈیسک

اسلام آباد،سیکریٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب کا کہنا ہے کہ الیکشن کے روز فوج پریزائیڈنگ افسر کے ماتحت کام کرے گی۔ تاثر دیا گیا فوج آزاد حیثیت میں کام کرے گی یہ غلط ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب کا کہنا تھا کہ انتخابات میں واٹرمارک بیلٹ پیپرزدیے جائیں گے۔تمام پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے۔ہمارے پاس 85 ہزار پریذائیڈنگ افسران ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تمام انتخابی مبصرین پاکستان پہنچ چکے ہیں، مبصرین سے متعلق منفی رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اسٹاف کو بلوچستان میں سیکیورٹی دی گئی ہے۔ گزشتہ انتخابات میں ہمارے افسر کو شہید کیا گیا تھا۔بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ نیکٹا کے ساتھ اجلاس ہوا 20 ہزار کے قریب حساس پولنگ اسٹیشن ہیں۔ صوبوں کو کہا ہے وہاں پر سی سی ٹی وی کیمرے ضرور لگائیں، الیکشن کمیشن نے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا۔سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فوج پریزائیڈنگ افسر کے ماتحت کام کرے گی۔ تاثر دیا گیا فوج آزاد حیثیت میں کام کرے گی یہ غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر دہشت گردی کا خطرہ ہوتا ہے۔ امیدواروں کا تحفظ، عملے اور پولنگ اسٹیشنز کا تحفظ ضروری ہے۔ 18 ہزار پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بیلٹ بکس بھرنے کی کوشش پر فوجی جوان آر او اور پی او کو بتائے گا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.