فیفا ورلڈ کپ،ارجنٹائنا کا سفرتمام، فرانس کی کوارٹرفائنل تک رسائی

فیفا ورلڈ کپ کے اہم میچ میں‌ گریزمین نے میسی کو گھر بھیج دیا،عالمی فٹ بالر کا یہ آخری ورلڈ کپ بھی تھا۔ میسی شاید اب عالمی مقابلوں میں نظر نہ آئیں

 ناک آﺅٹ مرحلے میں دو سابق چیمپینز کے درمیان میچ برق رفتاری کے ساتھ شروع ہوا، ارجنٹائنا کی دفاعی لائن کمزور

شخصیات ویب نیوز

فیفا ورلڈ کپ 2018  روس میں جاری ہے، پہلے ناک آﺅٹ میچ میں فٹ بال کے عالمی شہرت یافتہ ہیرو میسی کی ارجنٹائنا اور گریزمین کی فرانس کے درمیان مقابلہ ہوا ۔

 دو سابق چیمپینز کے درمیان میچ برق رفتاری کے ساتھ شروع ہوا ۔ابتدا سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کیے

 پہلے ہاف میں ارجنٹائنا کی دفاعی لائن کی غلطی کی وجہ سے فرانس کی پینالٹی مل گئی جس پر گریزمین نے گول کیا۔ البتہ پہلے ہی ہاف میں ڈی مریا نے خوبصورت گول داغ کر مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا۔

دوسرے ہاف کے اوائل میں دونوں ٹیموں نے تیز کھیل کھیلا۔ پہلےارجنٹائنا نے برتری حاصل کی، مگر جلد ہی فرانس نے برتری برابر کر دی۔

بعد ازاں کلیان مابیے نے دو خوبصورت گول داغ کر اسکور 2کے مقابلے میں 4 گول کر دیا، جس کے بعد ارجنٹائنا نے آخری لمحات میں ایک گول ضرور اسکور کیا، مگر اب واپسی ناممکن تھا۔

میچ کے دوران ارجنٹائناکی دفاعی لائن خاصی کمزور نظر آئی، اس کے کھلاڑی فرانسیسی فارورڈز کو مارک کرنے میں ناکام رہے۔

ناک آﺅٹ مرحلے کی اس پہلی شکست کے بعد میسی کیارجنٹائنا کا ورلڈ کپ 2018 میں سفر تمام ہوا

 ناقدین کا خیال ہے کہ یہ میسی کا آخری ورلڈ کپ ہے اور وہ مزید عالمی مقابلوں میں شاید نظر نہ آئیں

Facebook Comments

POST A COMMENT.