قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے سابق صدر آصف علی زردرای کو گرفتار کرلیا

قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے سابق صدر آصف علی زردرای کو گرفتار کرلیا
قومی احتساب بیورو نے آصف علی زرداری کو زرداری ہاﺅس اسلام آباد سے گرفتار کیا
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی اور نیب کو گرفتار کرنے کی اجازت دیدی تھی تاہم عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ کیا گیا تو سابق صدر اور فریال تالپور عدالت سے زرداری ہاﺅس پہنچ گئے تھے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکائونٹس کیس میں آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔
رپورٹ کے مطابق نیب نے سابق صدر کی گرفتاری کے لیے 2 ٹیمیں تشکیل دی تھیں جن میں سے ایک زرداری ہائوس جبکہ ایک پارلیمنٹ ہائوس پہنچی۔
نیب کی 15 رکنی ٹیم سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ ’زرداری ہائوس‘ پہنچی جہاں انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم قومی احتساب بیورو کی ٹیم آصف علی زرداری کو گرفتار کرکے روانہ ہوگئی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق آصف زرداری قومی اسمبلی سے اپنی گرفتاری دینا چاہتے تھے تاہم انہوں نے بعد میں اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے زرداری ہائوس سے ہی گرفتاری دینے کا فیصلہ کیا۔
آصف علی زرداری اور ان کی بہن کورٹ کے فیصلے سے قبل ہی احاطہ عدالت سے چلے گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق نیب نے سابق صدر کی گرفتاری کے لیے 2 ٹیمیں تشکیل دی تھیں جن میں سے ایک زرداری ہئوس جبکہ ایک پارلیمنٹ ہائوس پہنچی۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق زرداری ہائوس میں نیب کی ٹیم کو سابق صدر کی گرفتاری میں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑاہے۔

ملکی تاریخ کا بہت بڑا واقعہ، آصف علی زرداری گرفتار سیاست اور قومی استحکام کا نیا موڑ

Facebook Comments

POST A COMMENT.