لاہور ، کراچی، کوئٹہ پشاور اور اسلام آباد سمیت 20 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاﺅن کا فیصلہ

لاہور ، کراچی، کوئٹہ پشاور اور اسلام آباد سمیت 20 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاﺅن کا فیصلہ
لاہور میں شاہدرہ، والٹ سٹی، شاد باغ، ہربنس پورہ، نشتر پارک، علامہ اقبال ٹاو ¿ن اور کینٹ کے کچھ علاقوں کو سیل کیا جا رہا ہے۔

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ : سلیم آذر

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کورونا کے حوالے سے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک کے 20 بڑے شہروں میں کورونا ہاٹ اسپاٹس کی شناخت کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ متاثرہ شہروں میں اسمارٹ لاک ڈائون کیا جائے۔

لاہورکے علاوہ پنجاب کے شہر راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور ڈیرہ غازی خان کو بھی ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے، سندھ کے شہروں میں کراچی کے علاوہ حیدرآباد، گھوٹکی، سکھ اور لاڑکانہ کورونا کے ہاٹ اسپاٹ ہیں، خیبرپختونخوا میں پشاور کے علاوہ مالاکنڈ، مردان اور سوات کو خطرناک قرار دیا گیا ہے ، اسلام آباد کے علاقوں سیکٹر آئی 8، آئی 10، جی 6 اور 7، بھارہ کہو اور غوری ٹاون میں بھی اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کرنے کی تجویز دی ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ جن 20 شہرون میں کورونا کے ہاٹ اسپاٹس پائے گئے ہیں ان میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارالحکومت کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور شامل ہیں۔ سینٹر کا کہنا ہے کہ کورونا کے ممکنہ پھیلائو کا باعث بننے والے علاقوں کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں اسمارٹ لاک ڈائون کے ذریعے کورونا کو پھیلنے سے روکا جائے گا۔
لاہورکے علاوہ پنجاب کے شہر راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور ڈیرہ غازی خان کو بھی ہاٹ سپاٹ قرار دیا گیا ہے۔
سندھ کے شہروں میں کراچی کے علاوہ حیدرآباد، گھوٹکی، سکھ اور لاڑکانہ کورونا کے ہاٹ سپاٹ ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں پشاور کے علاوہ مالاکنڈ، مردان اور سوات کو خطرناک قرار دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد کے علاقوں سیکٹر آئی 8، آئی 10، جی 6 اور 7، بھارہ کہو اور غوری ٹاون میں بھی سمارٹ لاک ڈاو ¿ن نافذ کرنے کی تجویز دی ہے۔
پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اعلان کیا کہ شاہدرہ، والٹ سٹی، شاد باغ، ہربنس پورہ، نشتر پارک، علامہ اقبال ٹاو ¿ن اور کینٹ کے کچھ علاقوں کو سیل کیا جا رہا ہے۔ ، کھانے پینے اور ادویات کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
ان علاقوں کی بندش کا دورانیہ دو ہفتے ہو گا تاہم اگر حالات میں بہتری نظر آتی ہے تو انہیں پہلے بھی کھولا جا سکتا ہے۔
انھوں نے دیگر علاقوں کے مکینوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز کی پابندی کریں۔
اگر دیگر علاقوں میں بھی کیسز کی بہتات دکھائی دی تو ان کو بھی سیل کیا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہیلپ لائن نمبر بتاتے ہوئے کہا کہ 042-99211136/7-8 پر کال کر کے مدد اور رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

 جولائی کے آخر تک کورونا کیسز 10 لاکھ ہو سکتے ہیں ، انچارج نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹروفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر

جولائی کے آخر تک کورونا کیسز 10 لاکھ ہو سکتے ہیں ، انچارج نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹروفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے انچارج وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اتوار کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماہرین کے مطابق جولائی کہ آخر تک کورونا کیسز 10 لاکھ ہو سکتے ہیں
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 478 ہوگئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد دو ہزار 729 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد میں سے اب تک 53 ہزار 721 صحت یاب ہوئے ہیں۔
صوبہ پنجاب میں اس وبا سے 54 ہزار 138 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ صوبہ سندھ میں متاثرین کی تعداد 53 ہزار 805، خیبر پختونخوا میں 18 ہزار 13 اور بلوچستان میں آٹھ ہزار 177 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آٹھ ہزار 569، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 129 اورآزاد کشمیر میں مریضوں کی تعداد 647 ہیں

Facebook Comments

POST A COMMENT.